AJKDailyNews

Chakswari; Teachers in schools from Distt Mirpur meet with Raja Basharat Iqbal

میرپور جاکرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز ضلع میرپور راجہ بشارت اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسوار ی سے اساتذہ راہنماؤں کے نمائندہ وفدنے گزشتہ روز میرپور جاکرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز ضلع میرپور راجہ بشارت اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انہیں ڈی ای او میرپور ترقیاب ہونے پردلی مبار کبادپیش کی اوران کی ترقیابی کاخیرمقدم کیااوردلی مسرت کااظہار کیاہے اس موقع پرراجہ بشارت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز ضلع میرپور نے صدرمعلمین اوراساتذہ راہنماؤں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کے اساتذہ محنتی باصلاحیت اور فرض شناس ہیں اساتذہ اپنے فرائض اوراپنی ذمہ داریوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں ضلع میرپور کے اساتذہ کی کارکردگی شاندارہے نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پرخصوصی توجہ دیتے ہیں جماعت پنجم اورجماعت ہشتم کے سالانہ امتحان کی شاندار نتائج ان کی تسلی بخش اورشاندارکاکردگی کابہترین اظہاراورثبوت ہے اساتذہ اپنے فرائض محنت لگن اورجذبہ فرض شناسی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اساتذہ کے ذمہ ملک وقوم کی خدمت اورنئی نسل کی کردار سازی کااہم ترین فریضہ ہے جس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں اساتذہ کواپنی اہم ترین ذمہ داریوں کاپوراپورااحساس ہے اورہوناچاہیے وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اساتذہ کوبہترین مراعات حاصل ہیں یہ مراعات بہترین کارکردگی کی متقاضی ہیں چکسوار ی کے وفدکی قیادت حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم نے کی وفدمیں حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی مدرس عبدالغفار چودھری اے ڈی چودھری اوردیگرشامل تھے اس موقع پرحاجی جمشیدحسین (ر) پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول راجدہانی صدرمعلم سیدایوب حسین شاہ صدرمعلم چودھری محمداعظم چودھری منیرحسین اوردیگرصدرمعلمین اوراساتذہ بھی دفتر میں موجودتھے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممتازماہرتعلیم راشدواحدقریشی پرنسپل ایلیمنٹری کالج میرپور کی بطورچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی خوش آئنداقدام ہے اس پرحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے آفیسران کاشکریہ اداکرتے ہیں اوراس تعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہیں اورراشدواحدقریشی کوچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پرمبار کبادپیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارحاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری وسابق سیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی وسابق اے ای او چکسواری نے راشدواحدقریشی کوچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پر ان کے دفترمیں مبار کبادپیش کرنے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹر چودھری اللہ دتہ بسمل مدرس عبدالغفار بھی ان کے ہمراہ موجودتھے آصف جرال سیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کنٹرولرامتحانات راجہ اونگ زیب سیکریسی آفیسر سیدالطاف حسین شاہ ماہرمضمون آصف عزیز اوردیگربھی دفتر میں موجودتھے۔



ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تنظیم فارسٹر /فارسٹگارڈزایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے نائب صدر راجہ محبوب خان ملازمین جنگلات رینج ڈڈیال کی کثیر تعداد کو ہمراہ رکھ کر سب ڈوثرن سنہسہ روانہ ہو گئے جہاں وہ ہڑتالی کمیپ میں بھرپور شرکت کریں گئے اور اپنے مطالبات کے منظور ہو نے تک تمام ہی ملازمین جنگلات مرکزی صدر کی کال پر ہڑتالی کمیپ میں موجود رہیں گئے ڈڈیال رنیج سے محبوب خان کے ہمراہ جو ملازمین جنگلات روانہ ہو ئے ان میں فاسٹر طالب محبوب،فارسٹر بدیعہ زمان،فارسٹگارڈان محمد صدیق چوہدری،محمد نثار،گلفراز حسین راجہ عدیل جمیل،محمد عجائب ضابر حسین کے علاوہ جنگلات کی ایک کثیر تعداد شامل تھی روانگی سے قبل ملازمین جنگلات میں سے فارسٹگارڈ راجہ عدیل جمیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے ہر حکم پر کٹ مرنے کے لئے تیار ہیں اور انشاء اللہ رنیج ڈڈیال کے ملازمین ہڑتالی کمیپ جو کہ سنہسہ میں ہو گا اس میں بھرپور شرکت کریں گئے اور مطالبات کی منظوری تک اور مرکزی قیادت کے مزید حکم تک ہم سب ملازمین اس ہڑتالی کمیپ میں موجود رہیں گئے

Show More

Related Articles

Back to top button