DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Man from Nala Musalmana arrested in possession of alcohol
کلر سیداں پولیس نے دوران ناکہ بندی نلہ مسلماناں کے ایک شخص سے دس لیٹر شراب برآمد
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے دوران ناکہ بندی نلہ مسلماناں کے ایک شخص سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، اے ایس آئی محمد فیاض عملے کے ہمراہ شب نو بجے مرید چوک کلر سیداں میں موجود تھے کہ ایک شخص ہاتھ میں گیلن اٹھائے پیدل ہی کلر سیداں شہر کی جانب آ رہا تھا جس کو روک کر تلاشی لی گئی تو ملزم محمد امجد ولد فیاض قوم گھکھڑ ساکن جندرہ نلہ مسلماناں سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم شراب گیلن میں ڈال کر اسے فروخت کرنے کلر سیداں شہر آرہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑ گیا۔
Kallar Syedan; Mohammad Amjad son of Mohammad Fayaz of village Jandra, Nala Musalmana has been arrested in Kallar Syedan by police while he was carrying one gallon of alcohol. According to police the suspects was planning to sell the alcohol.
سیاستدانوں کو بد نام کرنا فیشن بن گیا ہے, محمود شوکت بھٹی
Defaming politician has become current fashion, Mahmood Shaukat Bhatti
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی صدر و رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو بد نام کرنا فیشن بن گیا ہے ملک کے مختلف طبقات حکمران جماعت سے مل کر اپوزیشن رہنماؤں کی کردار کشی کرتے ہیں اور انہیں کرپٹ ثابت کرنے کے لیے دشنام طرازی کی جاتی ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں او پی ایل کے سربراہ چوہدری اشتیاق حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والے آج قوم سے معافی مانگیں۔نواز شریف کو کرپشن کے الزام میں نہیں بلکہ اقامہ کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے اس طرح کے اقامے ملک کے بیشتر سیاسی رہنماؤں او ر کاروباری افراد کے پاس موجود ہیں جو ان کے آنے جانے میں ان کے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی موٹر ویز اور میٹروز نواز شریف نے بنائیں ملک کو دہشتگردی اور انرجی بحران سے نجات میاں نواز شریف نے دی میاں نواز شریف نے ہی ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا مگر آج ہم نے ملک اور قوم کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دینے والے نواز شریف کو جیل میں ڈال کر محسن کشی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
آصف علی زرداری کی گرفتاری سے ملکی معشیت پر کوئی مثبت اثرات مرتب نہیں ہو ں گے, محمد اعجاز بٹ
M Ijaz Butt deplores Asif Ali Zardari arrest
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سے ملکی معشیت پر کوئی مثبت اثرات مرتب نہیں ہو ں گے عمران خان ذہنی سکون کے لیے نیب کو اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں مگر وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آج کے حکمران بھی اسی قانون کے ہاتھوں جیلوں میں ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قومی ترقی کے لیے ملک میں پر امن سیاسی فضا کا ہونا اشد ضروری ہے مگر اس کے لیے عمران خان تیار ہی نہیں وہ نیب کے ذریعے تمام مخالفین کو جیلوں میں رکھنا چاہتے ہیں مگر اس کے باوجود ملک کے معاشی اور سیاسی حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ عمران خان کا زیادہ عرصے تک بر سر اقتدار ہنا ممکن نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنا ایک مخصوص طبقے کا ایجنڈا ہے جس کا مقصد جمہوری اقدار کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔
آج ملک کھربوں کا مقروض ہے تو اس کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہیں, عاصم مختار مغل
The nation is in debt due to leaders like Zardari and Nazwaz Sharif, Asim Mukhtar Mughal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ گزشتہ 35برس سے کرپشن اور لوٹ مارکرنے والے آج کس منہ سے خود کو عوام کا خادم سمجھتے ہیں۔انہوں نے ملک کو مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے سوا دیا ہی کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شریفوں اور زرداریوں نے ملک میں لوٹ مار کی انتہا کر دی یہ خود کو بچانے کے لیے عوام کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔یہ عوام کی عدالت میں بے نقاب ہو چکے ہیں آج ملک کھربوں کا مقروض ہے تو اس کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہیں عوام اب تبدیلی کے نام پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جو اس ملک کو کرپشن سے پاک کر کے حقیقی معنو ں میں صاف ستھرا پاکستان بنائیں گے۔اپوزیشن اسمبلیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے جمہوریت کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
ملزم کاشف رضا قریشی سکنہ محلہ اکبری چوآخالصہ نے,اپنے ہی گھر سے پستول برآمد کر کے پولیس کے سپر د کر دیا
Arrested Kashif Raza Qureshi of Mohalla Akbri, Choa khalsa hands over pistol to the police
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس کی حوالات میں بند ملزم کاشف رضا قریشی سکنہ محلہ اکبری چوآخالصہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے وقت جس پسٹل تیس بور سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجرمان اشتہاری کو گرفتاری سے بچانے کے لیے چھاپہ مار پولیس پارٹی اور عوام میں خوف و حراس پھیلانے کے لیے فائرنگ کی تھی وہ پسٹل قبل از گرفتاری اپنے گھر میں چھپا دیا تھا اب برآمد کروا سکتا ہوں۔جس پر ملزم نے اپنے ہی گھر سے پستول برآمد کر کے پولیس کے سپر د کر دیا۔
کلر سیداں اور شرقی یونین کونسلوں میں وبائی امراض پھوٹنے سے غریب کسانوں کے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں
Farmers hit by virus killing the cattle in Kallar region