DailyNewsGujarKhan

Jatli, Gujar Khan; Eid gifts donated on death anniversary of Jatli Inspector Ishrat Ijaz

جاتلی انسپکٹر عشرت اعجاز کی وفات کے بعد بچوں میں عید گفٹ تقسیم

جاتلی(نامہ نگار) جاتلی انسپکٹر عشرت اعجاز انتہائی محنتی افسر تھے ان کی وفات کے بعد محکمہ میں ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے ان کے بعد پیدا ہونے والا خلا آج تک پُر نہ ہو سکا بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر ایس پی موٹروے پولیس مطلوب کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وفات پانے والے افسران کے بچوں میں ہر عید کے موقع پرگفٹ پیش کیے جاتے ہیں گاؤں جاتلی کے موٹر وے پولیس مندرہ بیٹ میں تعینات انسپکٹر عشرت اعجاز جن کا چند سال قبل دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا تھا ایس پی موٹر وے پولیس مطلوب صاحب،ڈی ایس پی علی عابد اور انسپکٹر شفیق، انسپکٹر عشرت اعجاز کے بچوں میں عید گفٹ پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو اس موقع پر انسپکٹر عشرت (مرحوم) کا بیٹا عون اعجاز،بیٹی علیزہ اعجاز، بھائی راجہ نصرت اعجاز،مسرت اعجاز،عزیز اقارب میں راجہ محمد علی،حاجی صبع صادق اور راجہ اذان علی موجود تھے ایس پی صاحب نے فاتحہ خوانی کی اور بچوں کو عید گفٹ پیش کیے اس موقع پر ایس پی مطلوب صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ عشرت صاحب ایک انتہائی شریف النفس،ہنس مکھ انسان اور محنتی آفیسر تھے ان کی محکمہ میں ایک منفرد پہچان تھی اس موقع پر انہوں نے بچوں کو کسی قسم کی پیش آنے والے مشکلات اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی مرحوم کی بیٹی نے اپنے والد متحرم کے حالات زندگی پر لکھی کتاب بھی ایس پی صاحب کو پیش کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button