DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Shaheed Mohammad Zafran buried with full military honour at his native village in Arazai, Tal Khalsa
اکیس سالہ نوجوان سپاہی محمد زعفران سیاچین میں شہید، کلر سیداں کے قریب گاؤں آراضی میں پورے فوجی اعزا زکے ساتھ سپردخاک

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اکیس سالہ نوجوان سپاہی محمد زعفران سیاچین میں شہید، کلر سیداں کے قریب گاؤں آراضی میں پورے فوجی اعزا زکے ساتھ سپردخاک۔سپاہی محمد زعفران کی عمر اکیس برس تھی اور یہ تین برس قبل فوج میں بھرتی ہوا تھا اس کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاؤں تل خالصہ کے گاؤں آراضی اعوان سے تھا۔8پنجاب رجمنٹ کا یہ نوجوان سیاچین کے نیال سیکٹر میں چوکی پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے اللہ کو پیارا ہو گیااسے دل کا دورہ پڑا اور جانبر نہ ہو سکا اسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ جمعہ کے روز تل اعوان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بریگیڈئیر سمیت اعلیٰ فوجی حکام اور علاقہ کے معززین،سیاسی سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مسلح افواج کے چاق وچوبنددستے نے شہید کو سلامی دی صدر مملکت وزیر اعظم اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔
Kallar Syedan; Shaheed Mohammad Zafran was buried with full military honour at his native village in Arazai, Tal Khalsa, M Zafran, 21 was serving in Siachen when he suffered fatal heart attack while serving with Punjab 8 regiment.
مسجد الہاشم بگھارشریف میں عیدالفطر
Large public gathering at Masjid Al Hashim in Baghar shareef on Eid Ul Fitr




