DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Police officers accused of rape reinstated at Rawat police station

تھانہ روات لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کی عدالت سے ضمانت پر رہائی

روات; تھانہ روات پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے زیادتی کیس،ملوث اہلکاروں کے خلاف بروقت کاروائی کرنے والے ایس ایچ او روات کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا،ملزم پولیس اہلکاروں کی ضمانتیں کنفرم ہونے پر سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا نے ایس ایچ او روات اعزاز عظیم کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا،ضمانتیں منظور ہونے پر ایس ایچ او کی معطلی عوام علاقہ ششدر،تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل رافعہ اعظم نامی لڑکی نے سی پی او راولپنڈی کو شکایت کی تھی کہ تھانہ روات پولیس کے اہلکاروں نصیر،راشد،محمد عظیم اور ڈرائیور عامر نے گن پوائنٹ پر میرے ساتھ جنسی زیادتی کی جس پر ایس ایچ او روات اعزاز عظیم نے افسران بالا کے حکم پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث چاروں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا اور اہلکاروں کو پابند سلاسل کر دیامگر واقعہ کے کچھ دن بعد متاثرہ رافعہ نامی لڑکی نے بیانات تبدیل کر لئیے جنکا فائدہ ملزمان کو پہنچا اور گزشتہ روز عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی جس پر سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے پر ایس ایچ او روات اعزاز عظیم کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے معطل کر دیا۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او روات اعزاز عظیم نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے میرٹ اور قانون کے مطابق ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کیاور چالان عدالت بھجوایا بعد ازاں مدعیہ کے ملزمان کے ساتھ ساز باز اور گٹھ جوڑ کے بعد انکی ضمانت ہو گئی اس میں میرا ہر گز قصور نہیں۔ (چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)

Rawalpindi; Rawat police officers who were accused of gang rape of a young girl have been reinstated at Rawat police station. According to SHO Rawat Azaz Azeem who said the girl and the police officers have had a consultation in which the girl has withdrawn her case and the police authorities have no option but to reinstate the police officers.


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)خودساختہ ناکے،منشیات فروشوں کی سرپرستی اور شرفاء کی تذلیل،سی پی او راولپنڈی نے تھانہ روات کے کانسٹیبل تہزیب اور ابرار کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ایس پی صدر راولپنڈی انکوائری آفیسر مقرر،بیانات قلمبند تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین چوہدری سہیل طارق،چوہدری اسد رحمان،چوہدری یاسین،چوہدری عمران،چوہدری جہانگیر و دیگر نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ تھانہ روات میں تعینات کانسٹیبل تہزیب اور ابرار نامی چھٹہ محرر کی ملی بھگت سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز8 میں پسندیدہ ڈیوٹی لگوا کر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی،ناکہ بندی کر کے شرفاء کی تذلیل اور بھتہ وصولی معمول بنا رکھا ہے مذکورہ اہلکار اکثر و بیشتر سادہ لباس میں فرضی کاروائیاں کر کے رشوت بٹور لیتے ہیں جس پر ایس پی صدر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے گزشتہ روز اہلکاروں کی چیرہ دستیوں،لوٹ مار سے تنگ سائلین کے بیانات قلمبند کر لئیے عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور ایس پی صدر راولپنڈی سے کرپٹ اہلکاروں کی فوری معطلی اور سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button