DailyNews

Rawalpindi; Over 14 arrested at a raid on Shesha centre in Rawat as well as four further for gambling in Rawat

تھانہ روات پولیس کے جواء بازی کے اڈے اور شیشہ سینٹر پر چھاپے 4 جواریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کے جواء بازی کے اڈے اور شیشہ سینٹر پر چھاپے 4 جواریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی سمیت 15 ہکے اور مضر صحت فلیور بھی برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او روات اعزاز عظیم نے سب انسپکٹر جمال نواز کے ہمراہ فیز7 میں واقع غیر قانونی شیشہ سینٹر پر چھاپہ مار اتو وہاں موجود نوجوان لڑکے شیشہ پی کر ساؤنڈ سسٹم پر ڈانس کرنے اور تاش کے پتوں کے ذریعے جواء بازی میں مشغول تھے جن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جنکے نام بعد ازاں بلال،عثمان،ارسلان،حمزہ،عادل،عبدالواسع،احسان،تیمور،ایاز رؤف،حمزہ،زاہد،اصغر،حارث ساکنائے راولپنڈی معلوم ہوئے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ79 ہزار روپے،تاش کے پتے،15 عدد ہکے،مضر صحت فلیور اور دیگر اشیاء برآمد کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے گئے عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او روات اعزاز عظیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


آئی جی پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتہ،صدر سرکل راولپنڈی کے تھانہ جات میں بری شہرت کے حامل اہلکار بار بار ایس ایچ او کے کار خاص تعینات

IG Punjab asked to take notice of appointments made at Rawat police station

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)آئی جی پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتہ،صدر سرکل راولپنڈی کے تھانہ جات میں بری شہرت کے حامل اہلکار بار بار ایس ایچ او کے کار خاص تعینات،جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ،کرپٹ اہلکار مقامی ایس ایچ او کی سرپرستی میں ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصولیاں کرنے لگے مک مکا کا سلسلہ بدستور عروج،منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے چالو کروا دئیے گئے او ایس آئی برانچ کا عملہ کار خاص اہلکاروں کو بار بار پسندیدہ تھانہ جات میں تعینات کر کے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگا تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ صدر سرکل راولپنڈی کے متعدد تھانہ جات میں ایس ایچ او صاحبان نے بری شہرت کے حامل کرپٹ ترین اہلکار بطور کار خاص رکھے ہوئے ہیں جنمیں چند ایک متعدد بار معطل اور محکمانہ سزائیں بھی کاٹ چکے ہیں اور متعدد مرتبہ انھی پسندیدہ تھانہ جات میں تعینات رہ چکے ہیں ان اہلکاروں کے آئے روز ایس ایچ او کی سرپرستی اور ملی بھگت سے پسندیدہ تبادلے جرائم بڑھنے اور بھتہ وصولی کی بنیادی وجہ بن چکے ہیں ایسے اہلکاروں کے منشیات فروشوں،فحاشی کے اڈوں کے سرغنہ کے ساتھ قریبی مراسم ہونے کے باعث مقامی افسران کے لئیے ماہانہ منتھلیاں لاکھوں روپے بٹوری جا رہی ہیں کسی بھی کرپٹ کار خاص کے خلاف شکایت کی صورت میں مقامی ایس ایچ او سونے کی چڑیا بنے اہلکاروں کو بچانے کیلئے افسران بالا کو من گھڑت رپورٹ دیکر آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا سے فوری نوٹس لیکر اور بار بار تعینات کرپٹ کار خاص اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button