AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Ch Mazamal Hussain elected Mayor of High Wycombe as his villagers celebrate in Dadyal

میئرہائی وکیمب چوہدری مزمل حسین کو مبارک باد

میئرہائی وکیمب چوہدری مزمل حسین نے کشمیری عوام کا سرفخر سے بلند کردیا جس پر ہم میئرہائی وکیمب چوہدری مزمل حسین اور ان کی فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنماء مسلم لیگ ن چوہدری محمد امین آف کٹھاڑ دلاور خان نے کیا چوہدری محمد امین نے کہاکہ چوہدری مزمل حسین اور چوہدری تجمل حسین کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں چوہدری مزمل حسین کی جیت کا سہرا ان کی عوامی خدمت کا نتیجہ ہے جس کی بدولت وہ میئر منتخب ہوئے ہیں جوکہ سرزمین ٹھارہ ڈڈیال کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وزیرزراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد کے قریبی ساتھی چوہدری تجمل حسین بھی اس وقت عوامی عہدہ یعنی چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری مزمل حسین بحیثیت میئر ہائی وکیمب میں موجود کشمیری عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے عدیل رقوب، محمد عمران، تبارک حسین ان کے ہمراہ تھے۔

Dadyal, AJK; High Wycombe welcomed a new mayor during one of the town’s oldest traditions today. Councillor Mazamal Hussain of village Khatar, Dadyal took the chains at the mayor making ceremony in the town centre following a unanimous vote. New Mayor and his family were congratulated by local villages Dadyal.


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپورکا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں یونین آف جرنلسٹ اسلام گڑھ کے سابقہ جنرل سیکرٹری جاوید اختر چوہدری کی ہمشیرہ صاحبہ کی وفات پر ان کے گھر پیر گلی جا کر فاتع خوانی کی اس تقریب کے موقع پر آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر راجہ نثار خان ضلعی صدر مرزا نزیراور ناہب صدرحکیم طارق ڈڈیال کے علاوہ یونین جرنلسٹ کے سرگرم اراکین حاجی امانت،شوکت صاحب، سلیم بزمی،جاوید اقبال چوہدری کرائم رپوٹر کے علاوہ ڈڈیال،کوٹلی،چکسواری، اسلام گڑھ اور میرپور یونین جرنلسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی راجہ نثار خان نے کہا کہ بہن بھاہیوں کا ایک روحانی رشتہ ہوتا ہے اللہ ہماری اس بہن کے درجات بلند کرے حکیم طارق نے دعاے مغفرت کرتے ہوے کہااللہ تعالی جاوید اختر چوہدری کو اور اہل خانہ کو بہن کے اچانک انتقال کا صدمہ برداشت کرنے پر صبر عطا کرے اور مرحومہ کو رمضان کے مقدس مہینہ کے صدقے درجات میں بلندی عطا کرے امین ثمہ امین


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
جموں کشمیر معاذ رائے شماری کے سر گرم رکن اعظیم دت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مسلمانون کے لیے ایک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جسکی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس ماہ کی حرمت کو یاد رکھنے کے لیے جس جزبہ اور نیکی سے اس کا احتمام کرتے ہیں یہی احترام آج دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے فخر بن چکا ہے رمضان المبارک کے پانچ ۵ الفاظ ہیں جن کا چناؤ رب کریم نے خود کیا ہے یہ مقدس مہینہ جس کے بارے رب نے فرمایا ر سے رحمت م سے اسکی محبت ض سے ضامن ہونا الف سے امان کی تصدیق اور ن سے نور اللہ اپنے بندے کا محمدعربی کا وہ درس ہے جس سے پوری دنیا کا مسلمان فیضیاب ہو رہا ہے یہ وہ مشن ہے جس سے جہاں اس کا محبوب ملتا ہے وہاں اللہ کی واحدانیت کی تصدیق بھی ہوتی ہے میرا پیغام ان مسلمانوں سے ہے جنہوں نے اس ماہ کے احترام کو اپنے اوپر لازم کیا ہوا ہے وہ ہی لوگ کامیاب ہیں جن کا تعلق اللہ کے اس فرمان کی تصدیق کرتا ہے کہ رمضان المبارک میرا مہینہ ہے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
نائب تحصیل دار محکمہ اوقاف چوہدری مظفرآف سیاکھ کے تایا جان دوست محمدجو کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گے ہیں مرحوم کی تدفین انگلینڈ میں کر دی گی ہے اس موقع پر ڈڈیال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر محمد اسحاق کی سرپرستی میں ہوا جس میں نائب صدر یونین آف جرنلسٹ حکیم طارق،یاسر غوری، وقار بشیر،محمود یا سرکار،محمد صدیق کے علاوہ دیگر ساتھیوں نے مرحوم دوست محمد کے حق میں دعاے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہارے افسوس کیا ڈ اکٹر محمد اسحاق نے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات سے یونین کونسل سیاکھ ایک عظیم سماجی رفاحی کارکن سے محروم ہو گیا ہے اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اسی سلسلہ میں محکمہ اوقاف کے ڈویژنل ڈایئرکٹر محمد مقصود ڈپٹی ڈایئرکٹر شبیر اسٹنٹ ڈایئریکٹر ظہیر الدین بابر نے چوہدری مظفر نائب تحصیلدار اور لواحقین سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماے

Show More

Related Articles

Back to top button