چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بنکوں کے نئے ٹائم شیڈول کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والی رقوم حاصل کرنا شہریوں کے لئے عذاب بن گیا صرف چار گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد تمام بنک بند ہو جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک کی ماہ رمضان میں بنکوں کو دیے گئے شیڈول سے عام آدمی بری طرح پھنس گیا ہے بیرون ملک سے آنے والی رقم کے حصول کے لئے شہریوں کولائینوں کے ساتھ گھنٹوں کھڑا ہونا پڑا رہا ہے اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ سٹیٹ بنک نے ماہ رمضان کی وجہ سے بنک کے کام کا دورانیہ صرف چار گھنٹے تک محدود کر دیا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی اور کوفت ہو رہی ہے کیوں اتنے کم وقت میں رقوم کا حصول مشکل ہو جاتا ہے بیرون ملک اورسیز کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جو کہ ماہ رمضان میں اپنے عزیز واقارب کے لئے روپے بھیجتے ہیں تاکہ وہ عید کر سکیں مگر بعض دفعہ کئی لوگ بنکوں کی اس ناقص پالیسی کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں اور ان کو ماہ رمضان کے بعد مطلوبہ رقم ملتی ہے جبکہ خرید و فروخت کے لئے روپے پیسے نہ ہونے سے وہ عید کی خوشیوں سے محروم ہو جاتے ہیں شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور آزاد کشمیر وچیئرمین سٹیٹ بنک سے درخواست کی ہے کہ آخیری دنوں میں بنک دورانیہ بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کو رقوم حاصل کرنے کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے اور لوگ آسانی ے اپنی رقوم حاصل کر سکیں۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میرپور اور بھمبر کے تبدیل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میرپور کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ رخسانہ مجاہدہ 17گریڈ اور انکی تعلیمی قابلیت بی اے بی ایڈ ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے لیے 18گریڈ اور تعلیمی قابلیت ایم اے ایم ایڈ ہونا لازمی ہے محترمہ رخسانہ مجاہدہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انکو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں تجویز زیرکارہے جس پر اگلے دو چار دنوں کے اندر عملدر آمد کا امکان ہے محترمہ رخسانہ مجاہدہ کا دفتری امور سے نابلد ہونے اور گرفت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں محترمہ اپنی کرسی بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں عام سائل کے کام نہیں ہورہے عام آدمی دفاتر کے دھکے کھا رہا ہوتا ہے اور اسے طفل تسلیاں دے کر بھیج دیا جاتا ہے جبکہ محترمہ سارا دن دفتر میں گپیں لگا رہی ہوتی ہیں۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی میڈیاکوآرڈی نیٹرا ے ڈی چودھری نے راجہ امجدپرویزعلی خان سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولزآزادکشمیر کووزیرا عظم آزادکشمیر کاپرنسپل سیکرٹری تعینات ہونے پردلی مبار ک بادپیش کی ہے اوران کی بطورپرنسپل سیکرٹری تعیناتی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقد م کیاہے اورکہاہے کہ راجہ امجدپرویزعلی خان سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولزآزادکشمیرنے محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کے دوررس نتائج ہوں گے ان کے پائیدار اثرات وثمرات ہوں گے شرح خواندگی میں اضافہ اورمعیار تعلیم بلندہوگا دانش مندانہ اورجرات مندانہ اقدامات ہیں جن کانفاذموجودہ وقت کاتقاضابھی تھاجوپوراکیاگیاہے انہوں نے راجہ امجدپرویزعلی خان سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولزآزادکشمیر کوتاریخی شانداراورانقلابی اقدامات پرخراج تحسین پیش کیاہے