DailyNewsOverseas news
Norway; Dr Mubashar Banaras holds iftari reception in Oslo
ناروے۔ اوسلو لیبر پارٹی کے ممتاز رہنما ڈاکٹر مبشر بنارس کی طرف سے مسلمان کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
اوسلو(عقیل قادر) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقوں میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے اور ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ رمضان المبارک کی ساعتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جائے۔ ناروے میں بھی تمام مراکز اسلام میں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ مرکزی جماعت اہلسنت کی برانچ مسجد میں اوسلو سٹی کونسل کے ممبر اور اوسلو لیبر پارٹی کے ممتاز رہنما ڈاکٹر مبشر بنارس کی طرف سے مسلمان کمیونٹی کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسلو و گردنواح سے بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔افطار ڈنر میں جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں مفتی محمد زبیر تبسم، قاری اکرام قادری، نذر چوہدری، چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور، صدر مسلم سینٹر فیورست راجہ عبدالمجید، ڈاکٹر افتخار کیانی، صدر پاک ناروے فورم چوہدری وسیم شہزاد، صدر ہیومن سروسز چوہدری خالد کسانہ، چوہدری غلام سرور، چوہدری صابر حسین، ڈاکٹر شہزاد بنارس، راجہ کاشف، راجہ عاطف، شکیل قادر، نذر چوہدری، صدر اسلامک لٹریچر سوسائٹی پرویز اختر بھٹی، جنرل سیکریڑی اسلامک لٹریچر سوسائٹی چوہدری جہانگیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔ افطار ڈنر کا آغاز مولانا صبغت اللہ مجددی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ علی سردار بنارس، عبدالمنان اور یاسین سعید نے بارگاہ سرور کونین ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ حافظ سید سلیمان بخاری نے ختم شریف پڑھا جبکہ مفتی محمد زبیر تبسم نے مختصر خطاب کیا۔صبغت اللہ مجددی نے دعا کرائی اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کائرہ اور حمزہ بٹ کی مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔