DailyNews

Chakswari, AJK; Ch Rukhsar Ayub meets with Chairman overseas Pakistani Syed Zulfi Bukhari

سید ذلفی بخاری چیئرمین اوورسیز پاکستانیز سے چکسواری کے ممتازسیاسی سماجی وکاروبار ی راہنماچودھری رخسارایوب نے ایک اہم ملاقات کی

 گزشتہ روز اسلام آبادمیں سید ذلفی بخاری چیئرمین اوورسیز پاکستانیز سے چکسواری کے ممتازسیاسی سماجی وکاروبار ی راہنماچودھری رخسارایوب نے ایک اہم ملاقات کی انہوں نے سیدذلفی بخار ی کو ملاقات میں بیرون ملک مقیم تارکین وطن کودرپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اوورسیز پاکستانیوں اورکشمیریوں کو بیرون واندرون مسائل کاسامناکرناپڑتاہے تارکین وطن کوبیرون واندرون ملک بے شمار مسائل درپیش ہیں سیدذلفی نے مسائل غور سے سنے اورکہاکہ وہ بیرون واندرون ملک اوورسیز کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے بیرون ملک  مقیم پاکستانی وکشمیریزتارکین وطن اپنے ملک کے بلا تنخواہ سفیر ہیں ان کی اپنے وطن کے لئے خدمات قابل ستائش ہے ہم ان کی خدمات کی قدر کرتے ہیں اوران کے کردار پرفخرمحسوس کرتے ہیں وہ اپنے و طن کوبیرون ملک سے خطیرزرمبادلہ بھیجتے ہیں اورملک ترقی اورہم وطنوں کی فلاح وبہبودکے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں انشاء اللہ ان کے مسائل حل ہوں گے اورانہیں مستقبل میں مشکلات کاسامنانہیں کرناپڑے گا اس موقع سیدحسن ظفرعلی شا ہ ایڈووکیٹ اورملک ساجدحسین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے چودھری رخسارایوب نے کہاکہ تارکین وطن پاکستا ن میں کاروبار کرناچاہتے ہیں اورملکی معیشت میں اپنااہم رول اداکرنے کے لئے بے تاب ہیں مگرانہیں اس حوالے سے بھی مسائل کاسامناہے۔ حکومت پاکستان سازگارحالات پیداکرنے کے لئے ٹھوس اورموثراقدامات کرے..چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)


Show More

Related Articles

Back to top button