کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف سیاسی کارکن سابق کونسلر چوہدری محمد رزاق انتقا ل کر گئے نماز جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر حکومت کے وزیر راجہ محمد صدیق،محمد اعجاز بٹ، سید راحت علی شاہ، راجہ ندیم احمد، پرویز اختر قادری، صفدر کیانی، راجہ طلال خلیل،ٹھیکیدار بشارت، جاوید کیانی، مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، حافظ سہیل اشرف، زین العابدین، نوید اختر مغل، شاہد اکبر گجر، سردار محمد آصف، نمبردار عصمت اللہ، راجہ محمد ثقلین، عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan; Well known and respected ex councillor Ch Mohammad Razaq has sadly passed away in village Dhamali, Large number of public along with social and political personalities attended the namaz e janaza.
دوشیزہ سے زیادتی کے مبینہ تینو ں پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا
Police officers charged with gang rape suspended by police authorities
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)دوشیزہ سے زیادتی کے مبینہ تینو ں پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا یہ ان کی کسی بھی تھانہ میں پہلی تعنیاتی تھی اس طرح دو ہفتوں میں ماڈل پولیس سٹیشن روات میں ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی سمیت اٹھارہ اہلکار معطل ہو کر لائن حاضر ہو چکے ہیں۔چند ایام قبل سابق آر پی او کے حکم پر روات پولیس نے ڈکیتی کے ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر اسے اسلحے سمیت حراست میں لے لیا تھا مگر بعض اہم شخصیات کی مداخلت اور ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کر کے نہ صرف پولیس کو تشددکا نشانہ بنایا بلکہ وہ پولیس کی حراست میں موجود ڈکیتی کے ایک ملزم کو بھی چھین کر لے گے تھے۔روات پولیس نے اسلا م آباد پولیس کو ملزمان کے خلاف درخواست دی جس پر کوئی کاروائی نہ کی گئی اور الٹا روات پولیس کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او اعجاز قریشی سمیت پندرہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا تھا جن میں دس سپاہی بھی شامل تھے جس کے فوری بعد نئے سٹاف کی روات تعنیاتی کی گئی جن میں کانسٹیبلان محمد نصیر، محمد عظیم،راشد منہاس بھی شامل تھے یہ ان کی کسی بھی تھانے میں پہلی تعنیاتی تھی ان کی ڈیوٹی چک بیلی موڑ پر لگائی گئی تھی مگر یہ شکار کی تلاش میں پرائیویٹ ٹیکسی بک کر کے چک بیلی موڑ کی بجائے بحریہ فیز 8میں جوڑوں کو رو ک روک کر تلاشی لیتے رہے اور اسی دوران انہوں نے ایک کار میں موجود ایک دوشیزہ کو اپنی گاڑی میں سوار کر نے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تینوں ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ان کا ساتھی ٹیکسی ڈرائیور عامر سکنہ روات بھی گرفتار ہو گیا ہے گرفتار تینوں ملزمان معطل ہو چکے ہیں۔
کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے
Mild weather along with rainfall brings smile on faces of people fasting during Ramdhan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے،تفصیلا ت کے مطابق مئی کے وسط میں بارش اور ژالہ باری کو نعمت خدا وندی سے تعبیر کیا جا رہا ہے جس سے گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ہوائیں روزے داروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرتی نظر آئیں رواں ماہ میں یہ مسلسل چوتھی بارش ہے جس سے موسم بھی انتہائی خوشگوار ہوا ہے اور روزے داروں نے بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔