کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر چار افرارکو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس نے مین روڈ نئی آبادی چوکپنڈوری سے لنک روڈ پر واقع ایک مکان کے دروازے پر دستک دی تو دروازے پر ایک شخص نے اندر سے آ کر اپنا تعارف شاہد عظیم سکنہ ڈھیرہ خالصہ کے نام پر کرایا اور دریافت کرنے پر بتایا کہ اس نے یہ مکان مسمی منگتا خان سکنہ موہڑہ کھوہ مالک مکان سے ماہانہ 5500 روپے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے اور اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہے۔مزید دریافت پر مذکورہ نے بتایا کہ اس نے کوائف کرایہ داری فارم تھانہ میں جمع نہ کروایا ہے۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں کرائے دار علی محمد سکنہ دریالہ سیگن اور مالک مکان مظہر حسین سکنہ سوئی چیمیاں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کی دریافت پر کرائے دار علی محمد نے بتایا کہ اس نے یہ مکان مظہر حسین سے ماہانہ دس ہزار روپے کرائے پر حاصل کر رکھاہے۔اس موقع پر کرائے دار کرایہ داری کی بابت تھانہ میں کوئی اندارج یا ثبوت پیش نہ کر سکا۔
پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی قیادت میں وفد نے لالہ موسی جا کر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت
PPP Delegation from Kallar Syedan attend namaz e janaza of son of Qamar Zaman Kaira
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی قیادت میں وفد نے لالہ موسی جا کر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر نوید اختر مغل،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،ماسٹر تاج اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سرصوبہ شاہ کے مقام پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی
Traders handed fines over prices at Sir sooba shah bazaar
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے سرصوبہ شاہ کے مقام پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران سات دکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ جبکہ ہیلمٹ کے بغیر پٹرول فروخت نہ کرنے کا بینر آویزاں نہ کرنے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پی ایس او پٹرول پمپ کے مالک کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کی چٹ تھما دی۔دریں اثناء تحصیل دار کلر سیداں وسیم تابش جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ہزار جبکہ پرائس مجسٹریٹ کاشف عدنان کیانی نے دھمالی اور مرید چوک کلر سیداں میں مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر سات دکانداروں سے مجموعی طور پر پانچ ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا۔انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
نجاب پولیس میں شیطانوں کا راج، روات پولیس کے تین ملازمین نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سحری کے لیے جانے والی لڑکی کی عزت لوٹ لی مقدمہ درج
Three Rawat police officers arrested for gang rape
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب پولیس میں شیطانوں کا راج، روات پولیس کے تین ملازمین نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سحری کے لیے جانے والی لڑکی کی عزت لوٹ لی مقدمہ درج،تینوں پولیس ملزمان کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے۔تفصیلات کے مطابق (ر) نے روات پولیس کو درخواست دی کہ وہ المقدس ہاسٹل کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے گزشتہ شب وہ اپنے دوست عمیر اعظم کیانی ولد راجہ عاظم علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کے ہمراہ اس کی گاڑی پر سحری کرنے اور سیر و تفریح کے لیے بحریہ ٹاؤن فیز 8گئی رات دو بجے ایک کرولا گاڑی نے ہمیں روکا جس میں سے چار افراد نے گن پوائنٹ پر ہم دونوں کو گاڑی سے نکالا اور پھر مجھے وہ گن پوانٹ پر اپنی گاڑی میں بٹھاکر لے گئے اور ملزمان نے باری باری میرے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا اس دوران ملزمان میرے جسم پر دانتوں سے کاٹتے بھی رہے ملزمان میں محمد نصیر سکنہ سکھو،راشد منہاس ساکن گوجرخان، محمد عظیم ساکن موہڑہ کنیال گوجرخان اور عامر سکنہ روات نے میرے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ میرے پرس میں سے تیس ہزار روپے کی نقدی اور ہاتھ میں لگی تلائی انگوٹھی بھی چھین لی اور مجھے میرے ہوسٹل کے قریب اتار کر فرار ہو گئے۔روات پولیس نے پولیس کانسٹیبلان محمد نصیر، راشد منہاس، محمد عظیم اور ان کے دوست عامر کے خلاف زیر دفعات مقدمہ درج کر کے تینوں پولیس ملازموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔
کلر سیداں کے کاروباری مراکز میں داخل ہو کر نوسر بازی کرنے والا ملزم با الآخر رنگے ہاتھوں گرفتار
Conman arrested red handed at Kallar bazaar
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے کاروباری مراکز میں داخل ہو کر نوسر بازی کرنے والا ملزم با الآخر رنگے ہاتھوں گرفتار تھانے منتقل ملزم کا تعلق کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم چوہدری محمد شفیق ولد خوشی محمد سکنہ ڈھانڈو کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور یہ کہیں برسوں سے کلر سیداں کے مختلف سٹوروں میں داخل ہو کر خریداری کرتا ہے غیر ملکی کرنسی دکھا کر سامان اٹھا لیتا ہے اور دوکاندار کو اپنا آدمی ساتھ بھیجنے کا کہہ کر سامان سمیت فرار ہو جاتا ہے یہ گزشتہ روز بھی چوآروڈ پر واقعے حماد ٹریڈر ز میں داخل ہوا ہی تھا کہ وہاں کے عملے سے اسے پہچان لیا اور وہ چوکنے ہو کر اس کی نگرانی کرتے رہے اور اس کی تمام حرکات سکنات سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی محفوظ کرتے رہے ملزمان نے ہزاروں روپے کی خریداری کی اور ادائیگی کرنے کی بجائے ایک بار پھر کاؤنٹر پے جا کر ملازم کو ساتھ بھیجنے کا تکاضا کیا جس پر وہاں موجود عملے نے ایک اہلکار اس کے ہمراہ کیا اور تین مزید اہلکار اس کے پیچھے روانہ کر دئیے کچھ دور جا کر ملزم نے دوڑ لگائی تو دیگر نوجوانوں نے پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا اور اسے سٹور پر واپس لے آئے مقامی میڈیا اور تاجر رہنماؤں کی موجودگی میں ملزم کو کلر سیداں پولیس کی تحویل میں دیا گیا جہاں پر وہ متاثرہ دوکاندار کے بقایہ جات سمیت بتیس ہزار روپے ادا کر کے رہائی حاصل کر گیا۔
روپے کی قدر اور ڈالر کی اڑان میں کلر سیداں کے مالدار لوگ بھی ڈالر کی خریداری میں کسی سے پیچھے نہ رہے
Kallar businessman busy buying Dollars
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روپے کی قدر اور ڈالر کی اڑان میں کلر سیداں کے مالدار لوگ بھی ڈالر کی خریداری میں کسی سے پیچھے نہ رہے کلر سیداں کے بیشتر بڑے کاروباری افراد تمام سیاسی جماعتوں کے کئی بڑے ناموں نے لاکھوں روپے کے عوض ڈالر خرید لیے ہیں اور وہ بڑے فخریہ انداز میں اس کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق ناظم کلر سیداں شیخ حسن ریاض عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔