کہوٹہ کی یوسی نارہ میں چوری کی واردات۔ چور گورنمٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول نارہ کی پارکنگ سے 2عدد موٹر سائیکل لے اڑے۔سابق نائب ناظم یوسی بیورسردار محمد شفاقت اور دیگر عوام علاقہ کا پولیس کے اہل حکام سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل گورنمٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول نارہ کی پارکنگ سے 2عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125ماڈل16اور17جو کہ سکول کے طلبا کے تھے جو پیپر دینے آئے تھے انہوں نے اپنے موٹر سائیکل سکول کی پارکنگ میں کھڑے کیے جب وہ پیپر دے کر گھر جانے لگے تو دیکھا کہ پارکنگ میں سے موٹر سائیکل غائب تھے سابق نائب ناظم یوسی بیورسردار محمد شفاقت اور دیگر عوام علاقہ کا پولیس کے اہل حکام سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے سکول ہیڈلاپر وائی کی وجہ سے سیکورٹی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اس سے بڑا واقع اے پی ایس جیسا بھی ہو سکتا ہے انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اورمحکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے. مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; The police were called at Government boys higher secondary school in Nara, after students who had come for exam papers had their motorbikes stolen from the school car park. Ex Naib Nazim UC Bior Sardar M Shafaqat said their is lack of security at the school and notice should be taken.
نارہ بھگون روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری
MPA Raja Sgaheer Ahmed approves 50 Lakh Rps grant for Nara Baghwan road
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر چوہدری محمد معروف کی در خواست پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی طرف سے نارہ بھگون روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔ چوہدری محمد معروف کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری محمد معروف کی کوششوں سے رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے نارہ بھگون روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کی جس کا ٹینڈر ہو گیا اور بہت جلد کام شروع ہو گا فنڈز کی ترسیل پر سابق کونسلر چوہدری محمد معروف نے رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا جبکہ معززین علاقہ سید ملازم حسین شاہ، صوبیدار رزاق، کیپٹن مہربان، چوہدری انتر،نمبردار طارق،چوہدری غلام عباس، چوہدری یوسف، چوہدری شوکت چوہدری آصف صوبیدارارشاد،ماسٹر زرداداور دیگر اہلیان علاقہ نے فنڈز کی فراہمی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمداور خصوصی کاوشیں کر نے پر سابق کونسلر چوہدری محمد معروف کا شکر یہ ادا کیا ہے۔