کہوٹہ چوک پنڈوری روڈ، کہوٹہ پنڈی روڈ سمیتکہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں یوں تو کہوٹہ تا آڑی سیداں 12کلو میٹر سڑک 40کروڑ میں تعمیر ہونے والی ساری ناقص مٹریک کے استعال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے مگر لنگ سے لیکر کلر چوک مٹور روڈ، سلاٹر ہاؤس تک کھنڈرات بن گئی ہے محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈیفنس روڈ تباہ ہو کر رہ گئی ہے کروٹ دیم میں مٹریل لے جانے والی ہیوی ٹریفک کے آر کی گاڑیاں اور پورے آزاد کشمیر کی ٹریفک یہاں سے گزرتی ہے دونوں بائی پاس بھی کھنڈرات نما ہیں جسکی وجہ سے آئے روز کلر چوک میں گاڑیاں خراب ہوتی ہیں جسکی وجہ سے پورا پورا دن سڑک بند رہتی ہے تحصیل صدر تحریک انصاف راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ سوئی گیس سے ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز لیکر محکمہ ہائی وے کو دیے تا کہ سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کیا جا سکے ایس سی ہائی وے اور ایس ڈی او ٹینڈر نہیں لگا رہے اور ٹال مٹول کر رہے ہیں کئی مرتبہ انکے پاس گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کو بھی انکی کرپشن کے حوالے سے بتایا مگر کوئی عمل در آمد نہ ہوا عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ خداراہ کہوٹہ کی سڑکوں کو تعمیر کیا جائے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; The road network in Kahuta region in need of major repairs , The Kahuta Chauk Pindori road and Kahuta Pindi road are in need of major repairs. the highway department is asked to take notice as while road were constructed with low standard material which is coming visible now.
یوسی نارہ کے گاؤں کتھیل ہون کے رہائشی مر زا شفاقت کی والدہ محترمہ کی وفات
Mother of Mirza Shafaqat passed away in village Kathail Boon
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مر زا شفاقت کی والدہ محترمہ کی وفات پر صاحبزادہ عزیرہاشم بگہاروی اور دیگر کا اظہار تعزیت۔یوسی نارہ کے گاؤں کتھیل ہون کے رہائشی مر زا شفاقت کی والدہ محترمہ کی وفات پر صاحبزادہ عزیرہاشم بگہاروی، شمس تو حید عباسی، خضر ستی سی ڈی اے اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
راجہ عبد الطیف اور انجیئنرراجہ بلال بنگیال کی طرف افطار ڈنر
Iftari reception held for MPA Raja Sagheer Ahmed in Dhok Bangyal
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ عبد الطیف اور انجیئنرراجہ بلال بنگیال کی طرف افطار ڈنر۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد آف مٹور سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال کی رہائش گاہ آفتاب ہاؤس ڈھوک بنگیال پر افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات، راجہ محمد شبیر صدر پاکستان ویلفیئرایسوسی ایشن ،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام، راجہ ثقلین آف ممیام، چوہدری حوالدار خالد، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگر یال،چوہدری حسن اختر،عبد الرقیب قادری، راجہ سلیمان،نوجوان سیاسی سماجی شخصیات چوہدری اسد آف سموٹ، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،راجہ میران آف چک مرزا، راجہ پپو،سردار شاہد آف پلوٹ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر راجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے میزبان راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال اور دیگر اہلیان بنگیال کا شکر یہ ادا کیا اور انہوں نے ڈھوک بنگیال کی روڈ کی از سر نو مر متی کا اعلان کیا۔میزبان راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال اور دیگر اہلیان بنگیال نے اپنے معزز مہمان راجہ صغیر احمد آف مٹور کا شکر یہ ادا کیا۔