پیرس(زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی طر ف سے پاکستانی کیمونٹی اور سفارت خانہ کے عملہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ روزہ اللہ کے لئے ہے اور روزہ کا اجر بھی اللہ تعالی کی ذات نے خود روزہ دار کو دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ روزہ کے ساتھ ساتھ ہمیں نماز کی بھی پابندی کرنی چاہیے۔اللہ تعالی نے مسلمانوں پر نماز،روزہ،حج،کو فرض کیا ہے۔واضع رہے کہ پاکستان سمیت یورپ بھر میں بھی روزہ افطاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔تمام مسلمانوں کی کوشش ہو تی ہے کہ ماہ رمضانمیں اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں،عبادات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔