DailyNewsGujarKhan

Chak Bale Khan; Dozens of electricity meters stolen from out side homes in Chak Bale Khan region

چک بیلی خان سے گیس کے درجنوں میٹر چوری کر لئے گئے

چک بیلی خان (نامہ نگار) چک بیلی خان سے گیس کے درجنوں میٹر چوری کر لئے گئے نامعلوم چور گھروں سے باہر لگے میٹر اتار کر لے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ پچھلے کئے روز سے جاری ہے جس سے صارفین گیس شدید پریشانی کا شکار ہیں  یہ میٹر کون اتار کر لے جاتا ہے اور اس کا کیا استعمال کرتا ہے اس کے متعلق سوئی نادرن گیس کے محکمہ اور پولیس نے تاحال پتا لگانے کی کوشش ہی نہیں کی عوام کے جان مال کی حفاظت کی ذمہ دار ریاست جہاں خاموشی سے لوگوں کے لٹنے کا  تماشا دیکھ رہی ہے وہاں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے میٹروں کو چوروں سے محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں چک بیلی خان کے جن لوگوں کے میٹر چوری کئے جا چکے ہیں ان میں چوہدری سخاوت حسین، رانا مسعود احمد، چوہدری اشفاق احمد، حاجی باغ حسین اور زوار عابد حسین سمیت کئی لوگ ان وارداتوں سے متاثر ہو چکے ہیں


چک بیلی خان میں ناجائز منافع خوروں نے انت مچا رکھی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں

Public concern over rising prices of fruit and veg during month of Ramadhan

چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان میں ناجائز منافع خوروں نے انت مچا رکھی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں سبزی، فروٹ، گوشت اور دیگر اشیائے خورد ونوش کو بغیر ریٹ لسٹ کے دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر کے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے لگتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ حسب معمول رمضان کے آخری عشرے میں لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے آکر چند دکانداروں کو گرفتار کرے گی اور پھر کھڑپینچوں کی مداخلت سے انھیں گھروں کو بھیج دیا جائے گا عوامی حلقوں نے ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدا را اپنے فرائض منصبی کا احساس کرتے ہوئے چک بیلی خان کا دورہ کر کے ان ناجائز منافع خوروں کو لگام دی جائے اور انھیں لسٹوں کے مطابق اشیأ بیچنے کا پابند کیا جائے 

Show More

Related Articles

Back to top button