DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Ex Interior Minister Ch Nisar Ali Khan arrives in village Balakhar
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھلاکھر کے سابق چیئر مین راجہ محمد صفدر کیانی کی رہائش گاہ پر گئے
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان منگل کے روز یونین کونسل بھلاکھر کے سابق چیئر مین راجہ محمد صفدر کیانی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بیٹوں حمزہ صفدر کیانی اور محسن صفدر کیانی کو گھر آباد کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پھول پیش کیے۔اس موقع پر راجہ جاوید کیانی،دوست محمد خان مہمند،وقاص کیانی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan; Ex Interior Minister Ch Nisar Ali Khan arrived in village Balakhar at the residence of ex Chairman Raja Mohammad Safdar Kiyani to congratulate him on wedding of his sons Hamza and Mohsin Safdar Kiyani.
سہوٹ بدھال سے سہوٹ بگیال سڑک کی تعمیر کا کام شروع
Construction work starts on Sahot Badhal to Sahot Bagyal road
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)نئی حکومت میں پہلا ترقیاتی کام، سہوٹ بدھال سے سہوٹ بگیال سڑک کی تعمیر کا کام شروع، پی ٹی آئی کے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے منصوبے کے لیے پچاس لاکھ کی رقم مختص کی تھی۔یہ سڑک سہوٹ بدھال،سہوٹ کنیال،سہوٹ راجگان،سہوٹ بگیال اور رجام کو گوجرخان کے ملحقہ علاقوں سے ملاتی ہے اور یہ گزشتہ کئی دہائیوں سے عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی گزشتہ دور حکومت میں اس کے کچھ حصے کی از سر نو تعمیر کی گئی تھی اور اب پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی سفارش پر پچاس لاکھ کی لاگت سے سہوٹ کنیال سے سہوٹ بدھال،بگیال سڑ ک کی از سر نو تعمیر کا کام شروع ہو گیا۔نمبردار اسد عزیز،گلفراز بٹ، اخلاق حسین بھٹی اور دیگر نے سڑک کی تعمیر پر اظہار مسرت کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کر کے دین اور دنیا کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کریں
Traders urged to sell goods cheap and good standard during Ramadhan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنماؤں محمد آصف کیانی، عاصم مختار مغل نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کر کے دین اور دنیا کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کریں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہر مسلمان کو دوسرے مسلمان بھائی کا خیال رکھنا چاہئیے تاجر حضرات رمضان کو منافع خوری کا ذریعہ نہ سمجھیں بلکہ اس بابرکت مہینے میں مسلمانوں کو بھی اشیائے روز مرہ سستے داموں فروخت کر کے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کلر سیداں کی معروف چوآروڈ پر رمضان سستا بازار قائم کیا ہے جس میں تمام اشیا کھلی مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی کوشش کی تو انتظامیہ فوری حرکت میں آئے گی انہوں نے مین بازار،مغل بازار،پنڈی روڈ،چوآروڈ اور مرید چوک کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
گورنمنٹ سکولز اور عظیم سکول سسٹم کے درمیان ہونے والے مقابلے میں گورنمنٹ سکول کی طالبہ کی چیلنج کامیابی کا زبردست خیر مقدم
Gov school student win competition between Azeem Schools system and government schools
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں راجہ محمد سکندر فیاض نے کہوٹہ میں منعقدہ گورنمنٹ سکولز اور عظیم سکول سسٹم کے درمیان ہونے والے مقابلے میں گورنمنٹ سکول کی طالبہ کی چیلنج کامیابی کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پبلک سکول سسٹم کے سربراہ جاوید احمد ستی نے گورنمنٹ سکولز کو چیلنج کیا تھا کہ اگر گورنمنٹ سکول کا کوئی طالبعلم میرے سسٹم کے کسی بچے سے امتحان و ٹیسٹ میں جیت جائے تو میں وہ پوری کلاس گورنمنٹ سکول میں بٹھا دوں گا اس چیلنج کو اے ای او مرکز پنجاڑ رانا عبداللہ نے قبول کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول موری کی پانچویں کلاس کی طالبات کا مقابلہ کرایا جو یہ مقابلہ گورنمنٹ پرائمری سکول موری کی طالبہ ایمان فاطمہ نے جیت لیا انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بریگیڈئر جاوید ستی اپنے وعدے کے مطابق اپنے سکول کے بچے گورنمنٹ سکول میں منتقل کریں گے