DailyNewsHeadline

Bradford; Councillor Shabbir Hussain appointed deputy lord Mayor at Bradford council

کونسلر شبیر حسین بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لارڈ میئر نامزد

کونسلر چوہدری شبیر حسین بریڈ فورڈ کونسل کے 2019-20 کے لئے ڈپٹی لارڈ میئر نامزد ہوگئے۔ سیاسی،سماجی شخصیات کی جانب سے کونسلر چوہدری شبیر حسین کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔کونسلر شبیر حسین لیبر پارٹی کی طرف سے بریڈ فورڈ کی مینگھم وارڈ سے کونسلر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

Bradford; Councillor Shabbir Hussain has been appointed deputy lord Mayor at Bradford council, Councillor Shabbir Hussain was congratulated by the local Pakistani community.


سلاؤ میں کرکٹ ورلڈ کپ کی نمائش

World cup trophy displayed in Slough

سلاؤ میں کرکٹ ورلڈ  کپ کی نمائش۔ سلاؤ برکشائر، انگلینڈ یوکے میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  کی  نمائش کی گئی۔ 3 مئی 2019ء  بروز جمعہ کو ہائی اسٹریٹ سلاؤ میں آرگنائزروں نے کرکٹ ٹرافی کو لایا۔ اس شاندار موقع اور تاریخی لمحات پر عوام کی ایک بڑی تعداد اسے دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ پی ٹی آئی یوکے کے ممتاز مرکزی راہنماء اور ہر دلعزیز عوامی شخصیت جناب محمد زاہد راجہ اور ا یمیگریشن لائر و انٹرنیشنل لائرز کلب یوکے کے جوائنٹ سیکرٹری جناب محمد وقاص بھی اس موقع پر بڑے پُرمسرت دکھائی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ورلڈ کپ کا پاکستان اور پی ٹی آئی سے گہرا رشتہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جناب عمران خان نے پاکستانی  عوام کو سوچ و فکر اور سیاسی طور پر شعور دیا۔ کرکٹ کی جان عمران خان پاکستان کیلئے کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر لایا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ہے۔ دنیا بھر کے عوام عمران خان سے انکی کرکٹ، سماجی و فلاحی کام، جمہوری انداز کی صاف ستھری سیاست کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ اور انہی خوبیوں نے انہیں بام عروج پر پہنچایا اور آج  وہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہئ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑھنے لکھنے اور کام کاج کے ساتھ ساتھ نشو و نماء کیلئے کھیل کود اور تفریحی بھی ضروری ہے۔ ایک اچھے اور صحت مند جسم کیلئے اچھا دماغ بھی چاہیے۔ اس مرتبہ انگلینڈ اور ویلز برطانیہ ورلڈ کرکٹ کپ کا میزبان ہے۔ اور کرکٹ ٹرافی پاکستان سمیت  دنیا کے دیگر ملکوں کا چکر لگانے کے بعد واپس برطانیہ پہنچی ہے۔ جہاں مختلف شہروں میں اس کی نمائش جاری ہے۔ سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے کو بھی یہ شرف حاصل ہوا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار انیس یہاں بھی لایا گیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے میچ 30 مئی کو شروع ہونگے جبکہ 14 جون کو فائنل ہو گا۔ برٹش کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد کرکٹ کی دیوانی ہے اور ان کے لئے یہاں کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے اور انجوائے کرنے کا بڑا شاندار اور سنہری موقع ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button