مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ کی عوام چوروں کے نر غے میں کہوٹہ لاری اڈے کے پاس طیب کر یانہ سٹو ر میں چوری کی واردات۔ چور دوکان کی پچھلی دیوار توڑ کر دوکان سے ہزاروں روپے نقد اور اشیائے خرد نوش لے گے دوکان کے مالک طالب حسین کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے بس اسٹینڈ کے بلمقابل طیب کر یانہ سٹور میں گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے دوکان کی عقب والی دیوار توڑ کر 25ہزار روپے نقد،سیگریٹ، آٹا، چینی اوردیگر قیمتی اشیائے خوردنوش لے گے۔یاد رہے پچھلے ہفتے ڈیڈھ سے کہوٹہ شہر میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ گیا جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا تا ہے عوامی حلقوں نے کہوٹہ پولیس کی ناقص کار کر دگی پر آئی جی پنجاب پولیس، آر پی اواور سی پی او سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ٹٹھی سیداں کی روڈ کے لیے 60لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ
MPA Raja Sagheer thanked for 60 Lakh Rps grant for Thathi Syedan road works
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ٹٹھی سیداں کی روڈ کے لیے 60لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔راجہ صغیر احمد نے عوام کا درینہ مسلہ حل کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ نے گذشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کر نے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید عاطف حسین شاہ، سیدنذابت حسین شاہ،سید امجدحسین شاہ، سید قلب شاہ، راجہ مدثر آف بن ہوتھلہ بھی موجود تھے۔پیر سید مظاہر حسین شاہ اور سیدنذابت حسین شاہ نے کہا کہ ٹٹھی سیداں جانے والی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا تھا میری ریکویسٹ پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے فی الفور 60لاکھ کی گرانٹ منظور کرائی، اخبار ٹینڈر بھی جاری ہو گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ فنڈر کی فراہمی پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔
ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہرچیئرمین یوسی ہوتھلہ کو عمرئے کی اداہگی کے بعدوطن واپس آگے
Raja Amir Mazhar returns after performing Umrah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہرچیئرمین یوسی ہوتھلہ کو عمرئے کی اداہگی کے بعدوطن واپس آگے۔گذشتہ روزان کو اہر پورٹ پر ان کے دوستوں عزیز و اقار ب نے کا پر تباک استقبال کیاگذشتہ روزان کو دفتریوسی ہوتھلہ میں آکر جنر ل کونسلر حاجی نواز، سیکرٹری امجد حسین، راجہ فرزوق، راجہ قدیر،سیکرٹری آفتاب، ملک ارشد، محمد رحیم،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے راجہ عامر مظہرچیئرمین یوسی ہوتھلہ کو مبارکباد دی۔راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے آنے والے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی تواضع آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوروں سے کیا اور ایک پر تکلف لنچ بھی کر ایا۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے میڈ یا سے گفتگو
Raja Shakil Kiyani of Burton on Trent addresses Media
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ عدالتیں حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں “بیماریوں کے بہانوں “پر نہیں ان خیالات اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت آصف یعقوب کیا نی،صحافی منیر احمد چشتی بھی موجود تھے۔راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا ہم دعا کرتے ہیں کہ ملک میں ایک ایسی حکومت آئے جو ملک اور اس کی عوام کی بہتری کے لیے سوچے اس ملک کو اس وقت ہمارے پیارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے جن کی مثبت پالیسوں اور اعلیٰ سیاسی بصیرت کی وجہ کی سے ملک کا پور ی دنیامیں نام روشن ہو۔