DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two killed in fatal accidents in Kallar Syedan

کلر سیداں میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص واٹرٹینکر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 14 سالہ نوجوان بجلی کے کھمبے کیساتھ پھنسی ڈور کو نکالتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص واٹرٹینکر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 14 سالہ نوجوان بجلی کے کھمبے کیساتھ پھنسی ڈور کو نکالتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈھیرہ خالصہ میں پنڈی گھیپ کا 25 سالہ وسیم نامی اپریٹر جو واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کر رہا تھا کہ پریشر بریک لیک ہو جانے کی وجہ سے واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ گاڑی کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا افسوسناک واقع کلر سیداں کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں پیش آیا جہاں پٹھان فیملی کا 14 سالہ ایوب نامی نوجوان بجلی کے کھمبے کیساتھ پھنسی پتنگ کی ڈور کو نکالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

Kallar Syedan; Two people were killed in two various accidents in Kallar Syedan, Wasim was killed in Dera Khalsa after a water tanker overturned and in second incident happened in Jinnah Colony where Ayub, 14 died in a electric shock while trying to get his kite from electricity poll.


کلر سیداں پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی گاؤں میں چھاپہ

Police raid home of Tariq Bishondote in search of Drugs

کلر سیداں پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی گاؤں میں چھاپہ۔رات دو بجے کے قریب چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے طارق نامی شخص کے گھر میں داخل ہو گئی اور گھر میں سوئے ہوئے افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو ہراساں کرتے ہوئے ایک الگ کمرے میں بیٹھا دیا اور کمروں کی تلاشی لیتے رہے تا ہم کچھ برآمد نہ ہونے واپس چلے گئے۔ادھر پولیس کے اے ایس آئی خرم نے رابطہ پر طارق نامی شخص منشیات فروش ہے اور مخبر کے ذریعے انہیں اطلاع ملی تھی کہ اس نے گھر میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر رکھی ہوئی ہے جس پر مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر کے کارروائی کی گئی تھی۔دریں اثناء یونین کونسل بشندوٹ کے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ یوسف نے رات کے پچھلے پہر گھر میں داخل ہو کر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


دربار عالیہ پیر سید حسن نقوی البخاری غربی نکیال فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی 2روزہ عرس حسب سابق روایت اختتام پذیر ہو گیا

Urs Mubarak in Nakial fateh comes to close

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) دربار عالیہ پیر سید حسن نقوی البخاری غربی نکیال فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی 2روزہ عرس حسب سابق روایت اختتام پذیر ہو گیاپیر سید حسن نقوی البخاری غربی نکیال فتح پور تھکیالہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں واقع ہے دربار کے بارے میں پیر سید شبیر حسین شاہ نقوی البخاری کی سر براہی میں صاحبزادگان پیر سید اصغر نقوی ، پیر واجد نقوی ، ، پیر اسد نقوی ، پیر ساجد علی نقوی ، پیر سید شہزاد علی نقوی ، نے سینکڑوں عقدت مندوں اور مر یدیں سمیت دربار کو غسل دیتے ہو ئے چادر چڑھائی اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہو ئے عقیدت مندوں نے ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی رات کو محلہ سادات غربی نکیال میں دربار کے سجادہ نشین کی رہائش گاہ پر محفل سماع منعقد ہوئی جس میں قوال لیاقت علی لیاقت ہمنواہ سر گودھا نے محمدآل ﷺ کی شان میں قوالی کی شکل میں بیان کی سینکڑوں عقیدت مندوں نے محفل سماع میں شرکت کی اور اس موقع پر امجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین ؐ منعقد ہو ئی جس میں ملک کے نامور علما ء دین وذاکر علامہ منتظر مہدی وذاکر شجر عباس شجر گجرنوالہ، صفدر عباس کاظمی سلون نکیال ، مولانا آغا ، سید صادق نقوی، پر نسپل مدرسہ شہید حسینیؐ کو ٹلی، ذاکر قمر عباس جعفری ، راولپنڈی نے شر کت کرتے ہو ئے فضائل و مصا ئب محمد آل ﷺ بیان کئے مجلس کے اختتام پر مومنین اور انتظامیہ کے لئے وسیع پیمانے پر لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا دربار کے سجادہ نشین پیر سید اصغر نقوی ، پیر واجد نقوی ، ، پیر اسد نقوی ، پیر ساجد علی نقوی ، پیر سید شہزاد علی نقوی نے انتظامیہ کا بہترین سکیورٹی انتظامات فراہم کر نے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے شکر یہ ادا کیا


ریٹائرڈ جج چوہدری نعمت اللہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں بچیال میں ادا کی گئی

Mother of retired judge Ch Nahmat  Ali passed away

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )ریٹائرڈ جج چوہدری نعمت اللہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں بچیال میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چوہدری محمد ریاض، چوہدری محمد عظیم ، امیر افضل قریشی، مرزا منور حسین آصف، شیر افگن قریشی ،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، عبدالجبار بھٹی،مرزا عمران سرور، چیئر مین چوہدری محمد الطاف،چیئر مین چوہدری محمد اشفاق،شہزادہ خان ،محمد رشید چٹھہ،راجہ زاہد خورشید،میجر راجہ عبدالرزاق،افتخار حسین شاہ،ظفر اقبال چشتی،محمد شبیر بھٹی،حاجی حبیب الرحمان وارثی،اکرام الحق قریشی کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد گوجرخان اور کلر سیداں کے ووکلا اور سیاسی سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں استقبالیہ

Ch M Younis of Coventry holds reception for Ch M Riaz

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )برطانیہ کے شہر کوونٹری کے چوہدری محمد یونس نے جمعہ کے روز ڈھوک گلی منیاندہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں محمد ظریف راجا، محمد تاج کیانی،ٹھیکیدار پرویز اختر، حاجی ابرار حسین، راجہ ضمیر الرحمان، مسعودا حمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،جاوید اقبال،ماسٹر محمد طارق، ماسٹر محمد رمضان،محمد وارث، چوہدری الفت حسین، عمران سرور اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button