DailyNews

Chakswari AJK; 40th Death anniversary of Zulfiqar Ali Bhutto being observed on 4th April

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی 04اپریل

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی 04اپریل کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہے گا ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے ملک غریب عوام کی خاطر اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے پھانسی کے پھندے کوچومتے ہوئے تختہ دار پے اپنی جان قربان کر دی اور تاریخ میں زندہ جاوید ہو گئے۔ اس بات کی گواہی سندھ کی سر زمین لاڑکانہ ،گڑھی خدا بخش میں خلق خدا کا مجمع ہر وقت فاتحہ خوانی کے لیے موجود ہوتا ہے ۔ جو اپنے محبوب قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ، میر مرتضی ٰ بھٹو ، شاہنواز بھٹو، اور مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور ذکر و اذکار کرتے رہتے ہیں ۔ اور اس وقت کے آمر (ضیاء الحق ) کا نام عبرت کے طور پر لیتے ہیں ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو اپنے حق کی خاطر جابر حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیا ۔ اسی وجہ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانثار جیالے و کارکنان 04اپریل کو دعائے مغفرت کے ساتھ یوم سیاہ بھی مناتے ہیں ۔ کیونکہ اُس وقت کے آمر (ضیا ء الحق) نے پاکستان و آزاد کشمیر کی غریب اور بے کس عوام کی اُمیدوں کے محور اور مسیحا دنیا کے مقبول ترین لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر شہید کر دیا تھا۔


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
آزادحکومت کے وزیر زراعت چوہدری مسعودخالد 10/11اپریل کو فیصل آباد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جہاں زرعی حالات کے حوالے سے منعقد ورکشاپ سے بھی خطاب کریں گئے اور آزاد حکوت جموں وکشمیر کی نمائندگی بھی کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش میرپور ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد مشتاق چغتائی اورڈڈیال پریس کلب جنرل کونسل کے ممبر ،عبدالغفور چغتائی سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا انہوں نے کہا میری خواہش آزاد کشمیر زراعت کے فروع کیلئے ہر ضلع میں زرعی سطع پر زمنیداربھائیوں سے تجاویز لیکر زراعت کی ترقی کیلئے کام جائے تاکہ ہمارا زمنیدار زرعی شعبہ ترقی کریں جس وقت تک ہم اپنی زراعت کی طرف توجہ نہیں دیں گے ہم اپنے خطہ کو خوشخال نہیں کرسکتے انہوں نے ڈڈیال کے سنےئر اکابن سے بھی خطاب کرتے ئے کہا ہر ضلع کہ لوگ اپنے زرعی شعبہ سے تعاون کریں اور آئند فضلوں کو بہتر بنانے کیلئے زرعی اصولوں پر کام کیا جائے تاکہ ہم زرعی سطع پر خود کفیل ہو سیکں انہوں نے فضل آباد کے دور ہ کی واپسی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو ورکشاپ میں ہو نے والے فضلوں سے آگاہ کرو گا وزیرزراعت اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈڈیال سب ڈوثرن میں مختلف تقربیات میں شرکت کریں 5اپریل مدثر میر ایڈووکیٹ تقربیات میں شرکت کریں 6اپریل یونین کونسل سورکھی میں چوہدری ارشد محمود کے بیٹے کی شادی میں تقر بیات میں شرکت کریں اور9اپریل کوادریس مغل کی بیٹوں کی شادی میں شرکت کریں گے


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یاد دھانی کراتے ہو کہا کہ آپ نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وزراء کی تعدا د نو سے بڑھائی تو وہ مستفی ہو جائے گے مگر وزراء کی تعداد گزشتہ دور حکومت کے برابر کرنے کے باوجود وہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار نہیں اگر وہ وعدہ وفا نہیں کرسکتے تو ایسے بول نہیں کہنے چاہیں تھے دوسرا انہوں نے تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا اس کا حشر بھی گزشتہ حکومت کے اعلان چابت ہو ا عدالتی حکم کے باجود گزشتہ رالوں سے بلدیاتی انتخابا ت کو ٹالا جارہا ہے جو بد نیتی پر مبنی ہے آزاد کشمیر جو آزاد ی کا بیس کمپ ہے وہاں وزراء کی تعداد زیادہ ہو نا زیاتی ہے اگر منجیر جنرل حیات خان مرحوم کے دور میں تین مشیروں سے کام چلا رہا تھا تواب سے وزراء کی تعداد کم ہو نے سے نظام چل سکتا ہے صرف وزراء بے روزگار ہو سکتے ہیں مگر وزراء کی تعداد کم ہونے سے حکومتی اخرات میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے اور تعمیراتی کام کی رفتار تیزہو سکتی ہے وفاقی حکومت کو وزراء کی تعداد کم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہے اگر خالد ابراہیم مرحوم تنخواہ اور زکوۃ کی رقم نہ لینے سے اپنی زندگی بسر کرسکتے تھے تو انکوبھی انکے نقش قدم پر چل کر مثال قائم کر سکتے ہیں قومی خزانہ بے ددری سے لوٹنے والے کبھی غریب عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے زکوٰۃ کی رقم احراٗ پر خرچ کر نے کے بجائے غریب عوام کو ہسپتال میں دے  

Show More

Related Articles

Back to top button