مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ مدر چائلڈ سنٹر میں مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ڈلیوری کیس والی خواتین 9ماہ پابندی سے چیک اپ کراتی ہیں کارڈ بنواتی ہیں مگر جدید مشینری کے باوجود جب ڈلیوری کا وقت آتا ہے تو زیادہ تر خواتین کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے ستم ظریفی یہ کہ یہاں اگر آپریشن کیا جائے تو ایچ بی لیول پورا ہونے کے باوجود مریض کو خون کی بوتلیں لانے کو کہا جاتا ہے اگر بلیڈ نہ ہوا تو اپریشن نہ ہوا گا زیادہ تر مریضوں سے خون تو لے لیا جاتا ہے مگر لگایا نہیں جاتا غریب لوگ بلیڈ خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور ایک نجی لیبارٹری کا پتہ بتا دیا جاتا ہے جہاں وہ چار سے پانچ ہزار روپے کی بوتل خرید کر لاتے ہیں جو کہوٹہ میں موجود ہے غریب لوگ راولپنڈی ریفر کے بجائے پرائیویٹ کلینکوں میں آ کر 25سے 30ہزار روپے دیکر آپریشن کراتے ہیں عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کیا جائے سرجن ڈاکٹر کو جدید مشینری اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف مہیا کیا جائے تا کہ غریب لوگ چھوٹے موٹے آپریشن کرا سکیں عوام علاقہ نے منتحب نمائندوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تمام تر سہولیات موجود ہونے کے باوجود غریبوں کو پنڈی ریفر نہ کیا جائے اور یہاں آپریشن کیے جائیں ۔
Kahuta; The health department officials are being asked to take notice that for past nine months child delivery has not taken place and are referred to hospital in Rawalpindi. their were other serious issues raised due to lack of facilities at the hospital.
تھانہ میں ڈی سی راولپنڈی محمد علی روندھاوا کا دورہ تھانہ کہوٹہ
DC Rawalpindi M Ali visits Kahuta police station
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
تھانہ میں ڈی سی راولپنڈی محمد علی روندھاوا،CPOعبا س احسن کا دورہ تھانہ کہوٹہ ۔ریکارڈ چیک کیااور پودے بھی لگائے ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی روندھاوا، سی پی او راولپنڈی عبا س احسن نے کروٹ ڈیم کی جاتے ہوئے تھانہ کہوٹہ کا بھی دورہ کیا تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور ڈی سی راولپنڈی محمد علی روندھاوا،CPOعبا س احسن،ایس پی او کرنل (ر)شاہدنے ہمراہ ACکہوٹہ گوہر زمان وزیر ،ASPتھانہ کہوٹہ سعود خان ،SHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمدکے پودے لگانے اور اس کے بعد دعابھی مانگی ۔
ہارون کما ل ہاشمی کو راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر ہو نے پر سردار ارشد مجید ،شیخ طلحہ ،مہتاب راجہ کی طرف سے مبارکباد
Haroon Kamal Hashmi congratulated on his PTI post
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ہارون کما ل ہاشمی کو PTIراولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر ہو نے پر سردار ارشد مجید ،شیخ طلحہ ،مہتاب راجہ کی طرف سے مبارکباد ہارون کمال ہاشمی پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکنان سردار ارشد مجید ،شیخ طلحہ ،مہتاب راجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہارون کمال ہاشمی پی ٹی آئی کا قیمیتی اثاثہ ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کو تحصیل کہوٹہ اورتحصیل کلر سیداں میں متعارف کرایا انہوں نے پی ٹی آئی کاجو پودا ان دو تحصیلوں میں لگا تھا و ہ ایک تناور درخت بن چکا ہے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی انہی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اہم منصب سے نوازہ ہے ہم پی ٹی آئی کے تمام کارکن ، ورکر ہارون کمال ہاشمی کو ایک مر تبہ پھر مبارکبا دپیش کر تے ہیں اوران کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔