DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Deputy commissioner Rawalpindi surprise check up visit at THQ Kahuta

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا اچانک دورہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا اچانک دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر اور ایم۔ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان کے ہمراہ مریضوں کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر نے ڈی سی راولپنڈی کو بتایا کہ ہسپتال میں ایمبولینس سروس مکمل بند ہے۔اور ریسکیو ۲۲۱۱ بھی فعال نہیں جس سے مریضوں کو راولپنڈی ریفر کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔جبکہ ہسپتال میں غریب مریضوں کا بیت المال فنڈ بھی بند ہے۔جس پر ڈی۔سی راولپنڈی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اے۔سی کہوٹہ اور ایم۔ایس سے کہا کہ لیٹر لکھ کر مذکورہ مسائل بارے جلد آگاہ کیا جائے۔ایمبولینس سروس اور غریب مریضوں کا فنڈ جلد بحال کروایئنگے۔اس موقع پر ڈی۔سی راولپنڈی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت بھی کیا۔دریں اثناء ڈی۔سی راولپنڈی اور سی ۔پی۔او راولپنڈی عباس احسن نے چین اور پاکستان کے تعاون سے جاری کروٹ ہایڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا او ر سات سو بیس میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اور ملازمین کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیئے گئے انتظامات کو چیک کیا جبکہ بعد ازاں سی۔پی۔او راولپنڈی نے تھانہ کہوٹہ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے دوران پودا بھی لگایا اور تھانہ کہوٹہ کا معائنہ کر کے ریکارڈ بھی چیک کیا۔

Kahuta; Deputy commissioner Rawalpindi Mohammad Ali Randha  visited THQ Kahuta without notice, he was briefed that their was no ambulance service provided and rescue services were not available as well. Their was no funds available to those who can not afford.

Show More

Related Articles

Back to top button