یوسی نارہ کے علاقہ بگھون کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار عبد الخالق وفات پا گے ان کی نمازئے جنازہ صاحبزادہ عمیر ہاشم بگہاروی نے پڑھا ئی جبکہ نمازے جنازہ میں قاہد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،صاحبزداہ عزیر ہاشم ایڈوکیٹ ،چیئرمین یوسی نارہ ماسٹر محمد یونس ،صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،قاری عبد الرحیم ،کونسلر محمود چوہان ،لیگی کارکن آفتاب کیانی ،راجہ ذوالفقار علی ستی ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ،صدر یوتھ ونگ ن لیگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی کی ملاقات
MPA Raja Sagheer meets with Raja Asif Yaqoob Kiyani
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی کی ملاقات ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور دوبیرن کلاں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ احسن اختر،راجہ خلیل احمد نے MPAراجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات سے ملاقات کی اور ان کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور حلقے کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے دن رات کوششیں کر نے پر شکر یہ ادا کیا انہوں نے MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور کو اپنے علاقے دوبیرن کلاں میں ترقیاتی کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کو اپنے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا جس پر MPAراجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے جلد ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دھانی کرائی اور اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انشاء اللہ حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر وں گا اور الیکشن مہم میں جو حلقے کی عوام سے وعدے کیے تھے انشاء اللہ ایک ایک وعدہ پورا ہو گا ۔
میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا
Supreme court verdict on Mian Nawaz Sharif welcomed in Kahuta
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
میاں محمد نواز شریف کے فیصلے پر راجہ محمد فیاض ،چوہدری صداقت حسین ، راجہ علی اصغر،راجہ سخاوت علی ، راجہ سعید احمد اورملک منیر اعوان اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا ۔ہمارے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف نے لندن سے آکر اپنے آپ کو پابند سلاسل کر نے کو پیش کر کے یہ جنگ اسی وقت ہی جیت لی تھی ایسا لگتا ہے کہ ایک کیس میں پورے خاندان کو ٹارگٹ کیا گیا انشااللہ حق سچ کی فتح ہوئی گئی اور سپریم کورٹ نے میاں محمد نواز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنا کر 22کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغر،ن لیگی رہنماء و سوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ سعید احمد اورصدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے میاں محمد نواز شریف نے کے سپریم کورٹ میں ہونے والی ضمانت کے حوالے سے ہونے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں جو کام مسلم لیگ ن اپنے ان پانچ سالوں میں کیے تھے قیام پاکستان کے بعد پہلی مر تبہ ایسے وسیع ترقیاتی کام ہوئے ہیں مگر بعض بیرونی طاقتوں نے دیکھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تو انہوں نے ایک منصوبے کے تحت ن لیگ کی قیادت کو ایسے مسائل میں پھنسیا مگر انشاء اللہ اب حق سچ کا بھول بھالا ہو گا اور ہمارے قاہدین پر بنائے گے من گھڑت کیس ختم ہو جائے ہیں اور آنے والی حکومت ایک بار پھرن لیگ کی ہو گئی ۔
آر، ڈبلیو، ایم سی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی بہترین طریقے سے منایا گیا
RW and MC Kahuta hold clean programme in the city
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
حکومت پنجاب کے احکامات پر ہفتہ صفائی صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے آر، ڈبلیو، ایم سی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی بہترین طریقے سے منایا گیا ۔ آر، ڈبلیو، ایم سی کہوٹہ کے اسسٹنٹ منیجر ولید عباسی ،سپروائز محمد نذیر ،اسد حسین شاہ اور آویزش کے زیر نگرانی ایم سی کہوٹہ کی 14وارڈوں میں صفائی کے انتظامات بہترین طریقے سے سر انجام ہوئے جس پر ایم سی کہوٹہ کی وارڈوں کے ممبران اور اہلیان علاقہ نے ان کی کارکردگی کو بہترین الفاظ میں سراہاہے ۔