گزشتہ روزدانگلی راولپنڈی روڑ پر ہائی ایس ٹیویاٹانمبری LZB5844جوڈڈیال سے راولپنڈی جارہی تھی جسے ڈائیوار رضوان ولد محمد حسین سکنہ گالی پنچوانہ چلارہا تھا تفصیلات کے مطابق ہائی ایس بریک فیل ہو نے پر سنڈل کراس میں کھائی میں جاگری جس میں تقربیاً 23افراد سوار تھے سواریوں عالم نوید ولد محمد حسین سکنہ بٹلی حسین عریزولد عبدالعریزسکنہ سنسہ ،پہلوان ولد یونس ،ندیم ولد عبدالخالق اور محمد وسیم ولد محمد بشیر ،محمد اسد ولد محمد یونس ،زخمی ہو گئے جن ٹی ایچ کیوہسپتال ڈڈیال لایا گیا جہاں ان کچھ زخمیوں کی پٹی کے بعد فارع کر دیا گیا
ایس ایس پی ڈسرکٹ میرپور اور ڈی ایس پی ڈڈیال ہیڈکواٹر سردار غالب حسین کی ہدایت پر ڈڈیال پولیس کے انسپکٹر تھانہ ڈڈیال چوہدری شہزاد نے ہمراہ نفری جہاں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے چرس اور شراب برآمد کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا وہاں چوہدری شہزاد ایس ایچ او تھانہ نے چلایار میں ماں بیٹی کے گھر داخل ہو کر انھیں زحمی کر دیا تھا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سردار غالب حسین موقع پر پہنچ گے اور زخمی ماں بیٹی کوہسپتال پہنچایا یاد رہے ملزم نے ماں کے سر پر ڈنڈ ہ مار کر انھیں شدید زخمی کر دیاتھا پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور چلایار سے کئی لوگوں کو زیر تفتیش کرتے ہو ئے اصل ملزم کی تلاش شروع کردی جس پر پولیس نے ایک کامیاب چھاپے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اس سے مال مسروقہ ٹیلی فون اور بالیاں برآمد کرنے عوام علاقہ نے اس گم نام دارردامات پر تھانہ پولیس نے ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے علیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے پو لیس کے تفتیشی افسران کو خصوصی اسناد دی جائے
آزاد حکومت کے وزیراعت 28مارچ کوڈڈیال کی یونین کونسل رائے پور ایک روزہ دور ہ کریں گے جہاں وہ یونین کونسل رائے پور کی اہم شخصیت سابق چےئرمین عشر زاکوۃتحصیل ڈڈیال چوہدری محمد تاج اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کریں گے بعد میں چوہدری محمد تاج اور ان کے ساتھی وزیرزراعت چوہدری مسعود خالد کے اعزازمیں ظہرانہ اور استقبالیہ دیں گے سب ڈوثرن ڈڈیال اور یونین کونسل رائے پورکے جماعتی راہنماالحاج چوہدری محمد تاج وائس چےئر مین پاک کشمیر برنس کمیونٹی گلاسکوبرطانیہ سابق ڈسٹر کٹ چےئرمین عشرزکوٰۃمسلم لیگی راہنما چوہدری صوفی جاوید اقبال چوہدری شانوازتھنپالوی لندن گلاسکواحسانات یونس ،چوہدری پرویزکے علاوہ علاقہ کی اہم کارکناں مسلم لیگن نے شرکت کریں گے
پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے ڈڈیال کے سابق کونسلربلدیہ محمد مشتاق چغتائی کی آزاد حکومت کے وزیر زراعت چوہدری محمد مسعود خالد ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز میرپور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی دوران دوران ملاقات انہوں نے ڈڈیال کی مجموعی ترقیاتی سطح پر ہو نے والی بات چیت کرتے ہو ئے مسلم لیگی راہنما نے کہا ڈڈیال سب ڈوثرن وزیرزراعت یہ کہتے ہیں مسلم لیگ ڈڈیال میں اندرونی طورپر کمزور ہو رہی ہے ان لوگوں کی بھول ہے وزیرزراعت کی دور اندیشن ترقیاتی عمل کی وجہ سے مسلم لیگ ن ڈڈیال میں ایک ناقابل تسنحیرقوت بن چکی ہے 26مارچ کو وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی ضمانت قبول ہو جائے گئی سابق وزیراعظم کے مرد آئین سچے اور پکے محب پاکستان ہیں جن لوگوں نے انتقامی کاروائیاں کر کے انھیں غمال بناہے اس نیب کا حشربھی عنقریب دنیا دیکھے گئی
اقرا روضتہ الاطفال اکیڈی ڈڈیال میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کا نتیجہ اقرا روضتہ الاطفال اکیڈی کا نتائج 95فیصد رہا اقرا روضتہ الاطفال اکیڈی کے اساتذہ اکرام کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے مولانا عبداشکور آزاد نتائج کے موقع پر صدارتی فرائض انجام دےئے جبکہ مہمان خصوصی میڈیم رخسانہ امین نے سکول انتظامیہ کو کامیاب ہو نے والے طلبہ اور طالبات کو مبارک باد دی اس موقع پرمولانا عبداشکور نے کہا کہ اقرأسکول میں دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے اور تربیت کا خاص خیال اور ماحول کو بہتر بنانے کوشش کی وجہ سے اس ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ طلبہ کی کارکردگی اساتذہ کا عکس نظر آرہی ہے جو بلاشبہ ان طلبہ میں نظر آرہی ہے محدود وسائل کو دیکھتے ہوئے طلبہ اس سکول کا نام روشن کیاہے اللہ تعالی ہمیشہ محنت کرنے والوں کو ہمیشہ عزت عطاء کرتا ہے جن طلبا ء نے پوزیشن حاصل کی جن طلبہ نے پوزیشن لی ان کو ٹرفی انعام دی دیگر مہمانوں میں حافظ عبدالغفور ،راجہ اقبال ،قاری عبدالمالک قاری عبدالعلیم ،قاری حبیب سلطان ،اسحاق ساقی ،حاجی محمد رفیق ،مولانا عبدالستار نے بھی طلبہ کو مبارک باد دی آخر میں پرنسپل مفتی ظہوراحمد نے تما م مہمان کا شکریہ ادا کیا نے تما م طلبا کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ اقرأ سکول کے میں نرسری تا ہشتم تک داخلہ جارہی ہیں مفتی ظہوراحمد نے کہا کہ ہمارے وسائل اتنے زیادہ نہیں لیکن اللہ کا شکریہ ہے کہ ہمارے سکول کی کارگردکی بہت اچھی ہے