DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Double Shah Captain M Abid Hussain of Morra Jandi, Dhamiyal arrested by Qazian police

مخبر کی اطلاع پر پولیس چوکی قاضیاں کی ہنگامی کارروائی نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

پوٹھوہار کا ڈبل شاہ اور نوسرباز تعویز دھاگے ،رقم اور زیور ڈبل کرنے بہانے سادہ لوح لوگوں کو لوٹتا رہا اپنے نام کے ساتھ جعلی کیپٹن کا لفظ لگا کر اپنے والد کا علاج کروایا نوسرباز کا اقرارجرم ،نوسرباز کی گرفتاری پراہلیان علاقہ کا پولیس چوکی قاضیاں کو خراج تحسین پولیس چوکی قاضیاں انچارج راجہ سعید اکبر کیانی اور اے ایس آئی ملک فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمراہ اپنی ٹیم کے مخبر کی اطلاع پرنوسرباز کو رتالہ سے گرفتار کیا پولیس کے مطابق کیپٹن محمد عابدحسین ولد محمد صادق قوم موچی سکنہ موہڑہ جنڈی موضع دھمیال نے نوسربازی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ملزم عابد حسین جعلی کیپٹن بن کر اپنے والد کا علاج کراتا رہا آرمی میں دس سال سروس کی وہاں سے بگوڑا ہوا کورٹ مارشل کیا گیا یونین کونسل بیو ل میں دس سال چوکیدار رہا بعد میں راولپنڈی 5سال ٹیکسی کا کام کیا اس کے بعد راولپنڈی میں ہی ایک ہوٹل پر بطور خانسامہ رہا اس کے بعد 2012سے باقاعدہ نوسربازی کرنے لگا پہلی وردات ہوٹل سے دس ہزار روپے چرائے ،کشمیر عباس پور سے دو تولے سونا گوجرخان سے ایک تولہ محمد گلزار سے اچھی خاص رقوم دینہ شہر سے مبلغ دولاکھ روپے باہر بھیجنے کے سلسلہ میں چکوہا سے ساڑھے سات تولہ ہجیرہ سے پچاس ہزا ر تعویز دھاگہ کے لیے سہنسہ کوٹلی دو تولے سونا گوجرخان سے ایک لاکھ روپے زمین کا جانسا دیا لاہور داتا دربار تعویز دھاگہ کی مد میں تیس ہزار بند گاوں سے ساڑھے چار تولے زیور بطور قرض تھاتھی سے بڑی مقدار میں تعویز دھاگہ کی مدمیں ذیور چوری کہوٹہ شہر سے دو تولے سونا کھنہ پل سے تعویز دھاگہ کی مد میں پانچ ہزار منجھوٹہ سے تعویز دھاگہ کی مد میں سونا پلندری آزاد کشمیر سے بیس ہزار روپے کمیٹی چوک کینٹین ادھار کی مد میں پچاس ہزار دینہ سے دولاکھ روپے باہر بھیجنے کے لیے مدنی جیولز صادق آباد سمیت بیول سے مبلغ ساٹھ ہزار روپے پر مشتمل بیس کے قریب وارداتوں میں ملوث شخص پولیس چوکی قاضیاں نے گرفتار کر لیا آئے ن ایسی ورادتیں ہو رہی ہیں مگر سادہ لوح عوام کو ان نوسرباز اور ڈبل شاہ جیسے مجرموں سے بچنا چاہیے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button