DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police confirm Ch Altaf Hussain of Sahot, Choa Khalsa was murdered after his body was found in derelict area

چوآخالصہ کے قریب سہوٹ سے ملنے وا لی الطاف حسین کی نعش قتل قرار

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ کے قریب سہوٹ سے ملنے وا لی الطاف حسین کی نعش قتل قرار ،مقتول کا چندایام قبل عدنان ساکن ٹکال سے جھگڑ اہوا تھا جسے ملزم نامزد کر دیا گیا ،مقتول کے بھائی آفتاب احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا مقتول بھائی الطاف حسین گھر پر ہی ہوتا تھااور گاؤں میں ڈیرہ مویشیاں کیساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا ۔18 مارچ کے روز تقریبا چار بجے شام ،میں اپنے مویشیوں کے ڈھیرے پر گیا تو کمرے کے اندر بھائی الطاف کے ساتھ ملزم عدنان سکنہ ٹکال پاس بیٹھا ہوا تھا اور دونوں آپس میں کسی بات پر توں تکرار کر رہے تھے۔میں نے منع کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے جس پرمیں اپنے بڑے بھائی ابرار کو بھی ساتھ لے کر انہیں جھگڑا نہ کرنے سے منع کرتے رہے مگر انہوں نے یہ کہہ کر ہم دونوں کو کمرے سے باہر نکال دیا کہ کہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے ۔تقریبا 4.20 بجے شام ملزم عدنان میرے بھائی الطاف کو ساتھ لے کر پیدل ہی جنگل کی جانب نکل گیا ۔رات 8 بجے تک جب بھائی الطاف گھر واپس نہ آیا تو فکر لاحق ہوئی اور اپنے بھائی کے موبائل فون پر رابطہ کیا لیکن اس کا فون اٹینڈ نہ ہوا۔رات دس بجے کے بعد بھائی کا موبائل فون بند ہو گیا جس کے بعد ہم نے بھائی کی تلاش شروع کر دی اور گزشتہ روز اس کی نعش ڈھیری جنگل میں پڑی ہوئی ملی۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر پیٹ کے بائیں جانب زخم اور دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلیوں پر ضربات کے نشان موجود تھے۔کلرسیداں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan; Police have confirmed Ch Altaf Hussain of Sahot, Choa Khalsa was murdered after his body was found in derelict area. Main suspect of the case is Adnan of village Takal who had a row with Ch Altaf Hussain.Kallar Syedan police are investigating after registering murder case.


پی پی جیالے ہر مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔راجہ غلام قنبر

PPP hardcore supporters to standby leadership

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ غلام قنبرنے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نیب پیشی کے موقع پر قیادت سے اظہار یک جہتی کے لیئے آنیوالے جیالوں پر بلاجواز تشدد فسطائیت کی بدترین مثال ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے پہلے تو اپوزیشن کواحتجاج کے لیئے کنٹینر فراہم کرنے کا دعویٰ کیا مگر اک پرامن اظہار یکجہتی سے ہی گھبرا گئے اور تشدد پر اتر آئے۔ پی پی جیالے ہر مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کلر سیداں کے جیالوں نے حسب سابق اپنے روایات کو برقرار رکھا اور گرفتار بھی ہوئے۔ سیکرٹری اطلاعات کلرسیداں تحصیل اظہر بھٹی کی گرفتاری نے کلر کے جیالوں کے سر فخر سے بلند کردیئے۔ حفاظتی تحویل وضاحت طلب اصطلاح ہے اب وقت آگیا ہے کہ نجی لشکروں کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ ایک رہنما کا بیانیہ ہے۔ انتہاء پسندی نے معاشرہ کو تباہ کردیا ہے۔ انتہاپسندی کے خلاف سفر میں جیالے قیادت کے شانہ بشانہ ہوں گے۔


عمران خان قیام پاکستان کے مقاصد کو عملی جامہ پہناناچاہتے ہیں

Imran Khan aim to bring Pakistan for what it was purposely built

پی ٹی آئی یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن نوید سیٹھی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے قرارداد لاہور سے رہنمائی حاصل کیئے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں عمران خان قیام پاکستان کے مقاصد کو عملی جامہ پہناناچاہتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ?23مارچ 1940ء کی قرارداد لاہور اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کی حامل ہیکہ تحریک پاکستان کے دوران بھارت کے مسلمانوں نے پہلی بار اس قرارداد کے ذریعے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کا مطالبہ کیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ایک ہی وطن میں ہندؤں کا مسلمانوں کے ساتھ رہنا ناممکن ہے قیام پاکستان وہ سنگ میل ہے جس نے اس خطے کے مسلمانوں کی خوشخالی کی سنگ بنیاد رکھی، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں مٹا سکتی۔ہمیں اپنے بزرگوں کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے اور پاکستان کو ترقی کی وہ معراج دینی ہے جسکا یہ مستحق ہے 


سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے تھانہ کلر سیداں میں تعینات پولیس آفسران کی اکھاڑ بچھاڑ کی ہے

CPO Rawalpindi criticised over wholesale change at Kallar police station

 سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے تھانہ کلر سیداں میں تعینات پولیس آفسران کی اکھاڑ بچھاڑ کی ہے جس کے مطابق سب انسپکٹر ز امیر گوندل،خضر حیات اور سفیر احمد کو باالترتیب تھانہ نصیر آباد،رتہ امرال اور سی آئی اے جبکہ اے ایس آئیز عمران خالد،قمر شہزاد اور محمد بن قاسم کو پولیس لائن راولپنڈی سے کلر سیداں پولیس اسٹیشن تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔


دربار حسینی چوآخالصہ میں پانچ روزہ جشن نوروز کی تقریبات پورے جوش و خروش سے جاری

Five days of Choa Khalsa mela continues with arrival of daali

دربار حسینی چوآخالصہ میں پانچ روزہ جشن نوروز کی تقریبات پورے جوش و خروش سے جاری ہیں گزشتہ روز مختلف علاقوں سے آنے والی ڈالیوں کا چوآخالصہ کے شہریوں نے مخدوم سید حسن ناصر نقوی کی سربراہی میں شہر سے باہر جا کر استقبال کیا جس کے ساتھ ہی قومی ترانہ گایا گیا جس کے بعد ہزاروں افرادپر مشتمل یہ جلوس اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا شرکائے جلوس میں اہل سنت اور اہل تشہیع نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکاء نعرہ بازی کرتے ہوئے کلر رو ڈ،لاری اڈہ ،مین بازار،بنک چوک سے ہوتے ہوئے دربار حسینی پہنچے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button