DailyNewsKallar Syedan

Doberan Kallan; Social personality Nisar Ahmed Bhatti of UK donates one Lakh Rps to girls high school, Doberan Kallan

سماجی شخصیت نثار احمد بھٹی یوکے کی طرف سے گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کے لیے ایک لاکھ کا عطیہ۔

سماجی شخصیت نثار احمد بھٹی یوکے کی طرف سے گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کے لیے ایک لاکھ کا عطیہ۔
تفصیلات کے مطابق نثار احمد بھٹی جو کہ ماسٹر بوستان خان بھٹی(مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔ انھوں نے بابو عبدالحمید بٹ اور پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا اور کلاس رومز کی کمی کے باعث انچارج ہیڈمسٹرس کو سکول کی فلاح کے لیے ایک لاکھ کیش کا عطیہ دیا۔ سکول میں طالبات کی تعداد537ہے جبکہ دو کلاس رومز کی کمی ہے۔ دو کلاسز عارضی طور پر امتحانی ہال میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ1973ء میں بوائز مڈل سکول کی عمارت میں ہی سابق ایم پی اے عبدالقیوم بٹ نے ہائی سکول کا درجہ دلایا تھا لیکن شومئی قسمت سے نئی عمارت نہ مل سکی۔ اسی بوائز سکول کو1998ء میں گرلز سکول میں شفٹ کر دیا گیا اور بچیوں کی سہولیات کے پیش نظر اس لبِ سڑک عمارت میں گرلز کو شفٹ کیا گیا۔ مذکورہ عمارت پرانی اور بوسیدہ ہے اور ضرورت سے کم ہے۔ سکول ھذا میٹرک کی طالبات کا امتحانی سنٹر بھی ہے جس کی وجہ سے 2017ء میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی وساطت سے70لاکھ کی گرانٹ سے امتحانی ہال تعمیر اور فرنیچر مہیا کیا گیا لیکن کلاس رومز کا فقدان رہا۔ اب سکول کونسل کی جانب سے دوبیرن کلاں کے مخیر حضرات سے دو کلاس رومز کی تعمیر کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ اس موقع پر جملہ سٹاف، بابو اظہر راجہ اور محمد تنویر بھی موجود تھے۔

For more please see video below…

تعزیت

قاضی امجد محبوب کی والدہ محترمہ اور قاضی شاہد رضا اور طاہر عزیز کی خالہ محترمہ کے انتقال پر قائد حزب اختلاف سینیٹ و سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، پی پی پی کے رہنما راجہ خرم پرویز، تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عظیم، چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چیئرمین راجہ ندیم احمد، محمد تنویر ناز بھٹی، ارشد محمود بھٹی، حاجی محمد غلام ظہیر، راجہ محمد شبیر ، راجہ اعجاز، کونسلر عابد حسین زاہدی اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ کھنادہ داخلی دوبیرن کلاں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کر نے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button