DailyNews

Rawalpindi; Public demand for inquiry in to SH Rawat Ijaz Qureshi handling at Model police station

اناڑی ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی اور بڑھتی وارداتوں کا ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ

ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر تعینات نااہل ایس ایچ او نے سابقہ ایس ایچ او روات حاجی طارق کے دور میں پکڑے گئے کار لفٹروں کو شناخت پریڈ کے بعدپیش کر کے سستی شہرت کیلئے افسران بالا کے سامنے اپنی خودساختہ کارکردگی شو کر دی ،مقامی تھانیدار و معززین علاقہ کاروائی سے ششدر رہ گئے ،15 سے زائد ڈکیتی و چوری کی وارداتیں انسپکٹر اعجاز قریشی کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگایا جا سکا دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو چکے انسپکٹر اعجاز قریشی اپنی دور تعیناتی کی درجن سے زائد وارداتوں میں ایک واردات کا بھی سراغ نہ لگا سکا متاثرین و معززین کا نااہل ایس ایچ او روات کی فوری معطلی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق 5 ماہ قبل تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو قتل کر کے لاش پھینک دی تھی جبکہ گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے جنھیں ذرائع کے مطابق اس وقت کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حاجی طارق نے انتہائی محنت اور دلیری سے واردات میں ملوث ملزم مزمل خان ولد داد خان سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا تھا تاہم اس دوران انکا تبادلہ ہو گیا گزشتہ روز موجودہ انسپکٹر ایس ایچ او اعجاز قریشی نے بڑھتی وارداتوں اور اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے اور اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھانکنے کی خاطر ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان احمد کے ہمراہ تھانہ روات میں ملزمان اور اسلحہ پیش کر کے پولیس کارکردگی دکھانے کی ناکام کوشش کی گئی جبکہ گزشتہ چند ہفتوں سے کلر روڈ ،چک بیلی روڈ ،فیز8 میں درجن سے زائد چوری ڈکیتی کی وارداتیں مگر ایک واردات کا سراغ نہ لگایا جا سکا اور نہ ہی کوء گاڑی یا موٹرسائیکل برآمد کیا جاسکا گزشتہ روز بھی کار سوار ڈاکوؤں نے لونی سہلیال کی رہائشی خاتون اور اسکے بیٹے اویس سے تھانہ روات کی حدود ریڈیو پاکستان کے قریب 5 تولے طلائی زیورات ،25 ہزار روپے نقدی چھین لی اور پھینک کر فرار ہو گئے روات پولیس نے حدودکا تنازع کھڑا کر کے سائلین کو واپس بھیج دیا متاثرین و معززین علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے نااہل اور اناڑی ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی اور بڑھتی وارداتوں کا ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ روات کی حدود میں چوری کی وارداتوں کے دوران نامعلوم چوروں نے گھر سے اڑھائی لاکھ روپپے مالیت کا سامان اور لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی چوری کر لی مقدمات درج ملزمان کا سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعولم چوروں نے آراضی ریکارڈ سینٹر روات کے باہر سے ملک ذاکر حسین سکنہ جھمٹ کی کار نمبریRIX2610 چوری کر لی جبکہ دوسری واردات کے دوران اٹامک کالونی روات کے رہائشی طارق حمید کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان ،چاول ،سینٹری کا سامان چوری کر لیا گیا بڑھتی وارداتوں پر متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس افسران کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button