سابق صدر راولپنڈی ڈویژن یونین آف جنرل نلٹس و صدر پریس کلب کہوٹہ سینیئر صحافی حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے ہمیشہ قلم کی حرمت کو برقرار رکھا ۔اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے ساتھ ساتھ حق و سچ کی صدا بلند کی ۔ علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس (ر) سردار اسلم ، ممبر قو می اسمبلی رہنما تحریک انصاف صداقت علی عباسی ، بریگیڈیئر (ر) جاوید احمدستی ،سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ، سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی ، سابق ممبران صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان ، شوکت محمود بھٹی سابق ایم پی اے ، رہنما مسلم لیگ (ن) برطانیہ محمد ظریف راجہ ، ڈاکٹر خالد جنجوعہ مٹور ، چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی ، چیئرمین راجہ فیاض ، سردار سلیم مری ، ملک اکرام اعوان ٹیکسلا اور دیگر ڈویژن بھر کے صحافیوں ، وکلاء ، سیاسی وسماجی شخصیات ، صحافتی تنظیموں کے اراکین ، عہدیداران ، معززین علاقہ نے راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ میں مرحوم کے صاحبزدگان را جہ عمران ضمیر ، راجہ عثمان ضمیر مرحوم کے بھانجوں چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ اور ان کے عزیز واقارب سے تعزیت اور فاتحہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرحوم راجہ گلشن ضمیر کی صحافتی میدان ،سماجی ،مذہبی وسیاسی خدمات پر زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ اور کہا کہ راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی وفات سے علاقہ سوشل ورکر ، غریب پرور شخصیت سے محروم ہوگیا ۔ راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے ہمیشہ مظلوم ،پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑی اور علاقائی مسائل دلیری ، بہادری سے اجاگر کر کے کلمہ حق کی صدا ہمیشہ بلند کی ۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قمر یعقوب اور راجہ عامر یعقوب کی والدہ محتر مہ وفات پا گیں ۔ان کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا
Mother of Raja Qamar Yaqoob and Raja Amir Yaqoob passed away
معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قمر یعقوب اور راجہ عامر یعقوب کی والدہ محتر مہ وفات پا گیں ۔ان کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیانمازے جنازہ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،سابق جسٹس فیڈرل کورٹ سردار محمد اسلم،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم ،خطیب جامع مسجد مکی مولانا عثمان عثمانی ، ممبر ان MCکہوٹہ راجہ وحید احمد خان ،آصف ربانی قریشی ،قاضی عبد القیوم ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ملک حاجی عبد الروف ،سید ذرین شاہ ، چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خور د راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضی ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،پٹواری راجہ محمد فیصل ،پٹواری راجہ عبرت اقبال ،سابق ناظم یوسی مٹور راجہ الیاس ،سر ناظم قمر قریشی ، فنانس سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر ،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، نائب صدر پریس کلب کہوٹہ ملک زاہد مظہر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ، ،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ،سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،جنر ل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ، ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔
تعزیت
معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف یعقوب کیانی کی خوشدامن(ساس) محترمہ کی وفات پر راجہ صغیر احمد آف مٹور کا اظہار تعزیت ۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف یعقوب کیانی کی خوشدامن(ساس) محترمہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ صغیر احمد رکن پنجاب اسمبلی ،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام ،صوبیدار محمود ،راجہ تنویر آف سہر ، پر ویز اختر کیانی ،محمد شاہ زیب کیانی اور نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال نے ان کی رہائش گاہ جا کر اظہار تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے برادر نسبتی کی وفات پر اظہار تعزیت ۔یونین کونسل دوبیرن کلاں کے چیئرمین وممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمد کے برادر نسبتی چوہدری ہمایوں گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے ان کی وفات پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ، جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ، راجہ وقار محبوب، ممبر پر یس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گا ہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔