DailyNewsOverseas news

Norway; Reception held for social personality Raja Nazakat Ali and Raja Shafqat Ali of USA in Oslo

ناروے میں امریکہ کی ممتاز سماجی شخصیات راجہ نزاکت علی اور راجہ شفقت علی کے اعزاز میں پرُتکلف عشائیے کا اہتمام

 اوسلو کے نواحی علاقہ سترمن میں ممتاز تاجر راجہ محمد کاشف کی طرف سے امریکہ کی ممتاز سماجی شخصیات راجہ نزاکت علی بانی و سرپرست الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران اور چیئر مین حاجی راجہ شفقت علی کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اورگردونواح سے دوست احباب نے شرکت کی۔ اوسلو کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر مبشر بنارس ، چوہدری اسماعیل سرور صدر پاک ناروے فورم ، علامہ حافظ شیراز حسین مدنی، علامہ قاری نور علی سیالوی اور دیگر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ قاری نور علی سیالوی نے تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز کیا ۔ تقریب سے مہمانان خصوصی راجہ نزاکت علی اور راجہ شفقت علی نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ناروے میں انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے اور تمام دوستوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب سے میزبان محفل راجہ محمد کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ نزاکت علی اور راجہ شفقت علی نے اپنے گاؤں میں الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران کو قائم کر کے تین سالوں میں مثالی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ سینکڑوں گھروں میں راشن کی تقسیم کی جاتی ہے جبکہ سینکڑوں بچوں کی سکول فیس بھی الخدمت ویلفیئر سوسائٹی ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گرین پاکستان نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے سوسائٹی نے اپنے گاؤں پوران میں 5 ہزار سے زائد درخت بھی لگائے ہیں۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button