DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed appointed Parliamentary secretary for Jail department for Punjab

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات صوبہ پنجاب منتخب ہو گے۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات صوبہ پنجاب منتخب ہو گے۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ۔حلقے میں خوشی کی لہر دوڑی گئی ۔ووٹروں سپورٹروں،کارکنوں ،ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اپنے ہر دلعزیز شخصیت راجہ صغیر احمد کو مبارکباد ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات صوبہ پنجاب منتخب کر دیا ۔راجہ صغیر احمد قریبی دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارراجہ محمود المعروف بابوکے ڈیرے پر آئے اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات بریسٹر شہر یار طارق چوہدری ،راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ عمران مینوںآف موہڑ ہ ،راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی بھائی، چوہدری ثاقب ہانگ کانگ ،اظہر مغل UK،چوہدری ظہیر UK،چوہدری وقاص آف چورا ،چوہدری یاسر آف آدرا، مر زا الرسلان UK،راجہ اشرف موری ،راجہ فرخ آف سہوٹ ،راجہ طیب آف کلیال حال مقیم دوبہی ،انجینئر راجہ بلال ،چوہدری منصور آف چورا ،چوہدری اسد آف سموٹ ،راجہ میران زعفران آف چک مر زا ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی نے ان کو مبارکیاد پیش کی ۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میں جس مقام پر پہنچا ہوں یہ سب میرے مالک کی کرم نوازی ہے میرے ووٹروں ،سپورٹروں اور غریب لوگوں کی دعاو ں گا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے ہمارے حلقے کو نظر انداز کیا گیا انشاء اللہ میں اپنے علاقے کی عوام کو مایوس نہیں کر وں جو اعتماد حلقے کی عوام نے مجھ پر کیا تھا انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا کہ موجود حکومت عوام کے تمام مسائل حل کر ئے گئی کوئی کسی قسم کی غلط فہمی میں راہیں انہوں نے کہا قائد تحریک انصاف و وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان عمران خان نے ملک کی عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں انشاء اللہ ایک ایک وعدہ پورا ہو گا عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے ۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed has been appointed Parliamentary secretary for Jail department for Punjab, the news has been welcomed in Kahuta region as local members of public congratulate the MPA.

سابق ممبر راولپنڈی تعلیمی بورڈ اور بانی ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ راجہ سکندر خان مر حوم کی (21) برسی

21st Death anniversary of Late Raja Sikander Khan observed at Iram school and college, Kahuta

سابق ممبر راولپنڈی تعلیمی بورڈ اور بانی ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ راجہ سکندر خان مر حوم کی (21) برسی کے موقع پر محفل نعت وقرئات اور قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ درود وسلام کا اہتمام کیا گیا ۔ ارم سکول اینڈ کا لج کہوٹہ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں سینکڑوں طالبات ، اساتذہ سمیت اہلخانہ صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ، پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج مسز ارم سکندر ، نمبردار راجہ ندیم رشید ، راجہ نوید رشید ، راجہ فہیم رشید ، کیپٹن (ر) راجہ الطاف ، میڈم فہمیدہ کیانی اور ادارے کے لوگو ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہاکہ راجہ سکندر خان مرحوم کی تعلیم کے شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے راجہ سکندر خان مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ ادارے کی پرنسپل مسز ارم سکندر نے کہا کہ (21) سال قبل میرے والد کی اچانک حادثے میں وفات اور ہم سے جدا ہونا ایک بہت بڑا صدمہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد مرحوم راجہ سکندر کے مشن کو جاری رکھوں گی ۔ آخرمیں خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button