Belgium; councillor Mohammad Nasir to take oath as police advisor in Brussels
محمد ناصر آج پولیس ایڈوائزر کا حلف اٹھائیں گے
برسلز سٹی کے پہلے ایشین اور پاکستانی کمیونٹی کے حمایت یافتہ کونسلر محمد ناصر پولیس ایڈوائزر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف29جنوری کو برسلز ٹائون میں پولیس کونسل کی طرف سے منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں اٹھائیں گے۔
Belgium; Councillor Mohammad Nasir will take oath as police advisor in Brussels, Councillor Mohammad Nasir is first Asian and Pakistani elected councillor at Brussels town hall.
انتہائی علیل نصراللہ خان کی فیملی کو برطانیہ کے 6 ماہ کے وزٹ ویزے جاری
London; Seriously ill Nasir Ullah Khan family given six month compassionate visa to UK
برطانوی ہائی کمیشن نے انتہائی علیل پاکستانی نصر اللہ خان کی آخری خواہش پوری کرتے ہوئے اس کی بیوی اور دو بیٹوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے جاری کر دیئے۔ برمنگھم کے کوئین ایلزبتھ ہسپتال میں جیو اور دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصراللہ نے تصدیق کی کہ برطانوی ہائی کمیشن نے اس کی بیوی ثانیہ بٹ اور دو بیٹوں 11سالہ محمد عبداللہ اور 9سالہ محمد سیف اللہ کو چھ ماہ کے وزٹ ویزے جاری کر دیئے ہیں ۔ نصراللہ خان نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور سے جذباتی اپیل کی تھی کہ وہ اس کی فیملی کو ویزوں کے حصول میں معاونت کریں تاکہ وہ ان سے آخری ملاقات کر سکے۔ نصراللہ شدید بیمار ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ چند دن کا مہمان ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ فیملی کو ویزے جاری کرنے پر میرے پاس تھامس ڈریو اور ان کے سٹاف کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔