سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور حافظ عثمان عباسی کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور کہوٹہ شہر کا دورہ ۔ حلقہ میں وفات پانے والے مسلم لیگی کارکنان اور شہریوں کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ بھی کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تبدیلی والی حکومت نے ملک و قوم کی مایوس کیا ۔ تحریک انصاف چھ ماہ کے دوران کو ئی منصوبہ شروع نہ کر سکی ۔ ہمارے دور حکومت کے گیس ، بجلی ، سڑکوں اور دیگر پراجیکٹس کی بجائے اپنا کام دکھائیں اور سامنے لائیں ۔ حلقہ میں (40) کروڑ سے بجلی کے پول ، کھمبے منظور کیئے اور فنڈز جاری کیئے ۔ میرے ترقیاتی منصوبے اور گیس کا میگا پراجیکٹ مسلم لیگ (ن) کا حلقہ کی عوام کے لیئے تحفہ ہے ۔ جبکہ تحریک انصاف نے آتے ہی گیس صارفین کو ہزاروں روپے کے ماہانہ بل بھیج کر شہریوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ گیس لوڈشیڈنگ اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نا تجربہ کار ٹیم کی مر ہون منت ہے ۔ میاں نواز شریف نے ملک کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کیا ۔ مگر افسوس تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی بالکل صفر ہے ۔ ان خیالات کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور حافظ عثمان عباسی کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور کہوٹہ شہر کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شاندار کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے دورے حکومت میں گیس وبجلی کی لوڈ شیڈنگ اور غیر اعلانیہ بندش سے نجات ملی تھی ۔ مگر موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے دوبارہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا مسلہ پیدا کر دیا ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان وائس چیئر مین اسد محمود ستی ،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، شیخ خالدمحمود ،راجہ ذوالفقار ستی اور دیگر ورکر بھی موجود تھے ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راجہ شاہد تاج کی بیٹی اور راجہ زاہد تاج کی بھتیجی کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت بھی کی ۔
Kahuta; The Ex Prime Minister Shahid khaqan Abbassi along with Raja Zahoor Akbar visited various union councils in Tehsil Kahuta and visited Kahuta bazaar. In his statement he deplored the current government and said their contributions have been zero so far.
اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کے زیر انتظام مصالحتی کمیٹی کا ایک اجلاس
Kahuta police discuss current situation with meeting local members of community
اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کے زیر انتظام مصالحتی کمیٹی کا ایک اجلاس تھانہ کہوٹہ میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، الفتح گروپ تحصیل کہوٹہ کے صدر ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں سمیت دیگر ممبران نے شر کت کی اس موقع پر کہوٹہ شہر میں امن و امان کے حوالے اور دیگر مضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی 3ہفتے کی چھٹی پر یو کے سے پاکستان پہنچ گے
Raja Shakil Kiyani arrives from UK
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی 3ہفتے کی چھٹی پر یو کے سے پاکستان پہنچ گے ۔ گذشتہ روز قبل رات کو ان کو فتح جنگ اہر پورٹ پر ان کے قریبی دوست سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان(ر)،آصف یعقوب کیانی ،گلفراز کیانی ،راجہ محمد یاسر کیانی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا اور ان کو ان کی رہائشگا ہ پر لیا جہاں پر کثیر تعداد میں ان کے دوستوں عزیز و اقارب نے بھی ان کا استقبال کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کو ایک مخلص لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو صرف پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر ے ملک کو اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹوجیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اپنا ملک کس کو اچھا نہیں لگتا ہمار ی ایک ایک سانس میں ملک کی یاد وابستہ ہیں جو سکون اپنے وطن کی مٹی میں ملتا ہے وہ کسی اور میں کہا ں نصیب ہوتا ہے ۔
ڈھوک چوہدیاں اور دیگر عوام کا تہ دل سے شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیے کامیاب کیا تھا, جنرل کونسلر یوسی نارہ چوہدری معروف حسین
Elected councillor Ch Mahroof Hussain thanks Dhok Chaudrian voters for voting for him
جنرل کونسلر یوسی نارہ چوہدری معروف حسین میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام نے جو مجھ پر اپنے اعتماد کیا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترنے کی تمام کوشش کی ہے اپنی وارڈ نمبر1یوسی نارہ میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے جن میں گلیاں ،نالیاں ،واٹر بور شامل ہیں انہوں نے کہا اس وقت بھی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کو لاکھوں روپے کے منصوبے لکھ کر دیے ہیں جن پر جلد ٹینڈر بھی لگ جائے گا انہوں نے کہا میں اپنی وارڈ کے علاقوں بروٹھی ،ڈھوک مغلاں ، ڈھوک چوہدیاں اور دیگر عوام کا تہ دل سے شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیے کامیاب کیا تھا انشاء اللہ آئندہ بھی خدمت کا موقع ملا تو اپنی عوام کی ایک مر تبہ پھر خدمت کروں گا ۔