DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inauguration ceremony of infant children ward (NICU) held with MNA Sadaqat Abbassi at THQ hospital

کہو ٹہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں لاکھوں روپے کی گرانٹ سے نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کی وارڈ(این آئی سی یو ) کا افتتاح ہو گیا

کہو ٹہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں لاکھوں روپے کی گرانٹ سے نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کی وارڈ(این آئی سی یو ) کا افتتاح ہو گیا ۔ وارڈ کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی چھ میجر لطاسب ستی اور ایم ایس کہوٹہ ہسپتال ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے کیا جبکہ اس موقع پر بر گیڈئیر جاوید ستی ، کرنل ظفر عباسی ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ، راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ مجیب اللہ ستی ،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ ،ڈاکٹر ابرار ستی،وائس چیئرمین یوسی سموٹ راجہ عرفان،سرمد بٹ کنوہا ،جنرل کونسلر یوسی نارہ چوہدری معروف ، پیر سید ملازم حسین شاہ ،نمبردار راجہ طارق خان یوسی نارہ ،کمال خان یوسی نارہ،ملک شاہد محمود اعوان ،جنرل کونسلر شوکت ستی ، راجہ ذوالفقار علی ستی ، سردار ایم رضاء ، راجہ محمد یوسف سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی اپنے خطاب میں ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ کہوٹہ کی عوام کو مبارک ہو کہ ان کو تبدیلی کے اثرات ملنے شروع ہو گے ہیں ہم نے ثابت کر یں کہ آپ نے صیح امیدواروں کو ووٹ دی ہے انشاء اللہ ہم 100یا200بیڈ کا ہسپتال بنواہیں گے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو ایم پی اے راجہ صغیر احمد ہیں وہ انتہائی دلیر انسان ہیں اور میجر لطاسب ستی بھی انتہائی محنتی انسان ہیں انشااللہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا سابقہ حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا صرف لارے لگاہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کر یں گے ۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورنے کہا کہ میں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑا اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو دیکھ کر PTIمیں شامل ہوا اور پی ٹی آئی کی قیادت سے میری جو کمیٹمٹ ہوئی تھی وہ ہسپتال اور یونیورسٹی تھی انشاء اللہ اس پر عمل کراوں گااور اپنے علاقے کے 100بیڈ کا ہسپتال بھی بنواوں گا اور یونیورسٹی بھی تعمیر کراوں گا ۔ بر گیڈئیر جاوید ستی نے کہا کہ ہمارے علاقے کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ دیگرملک کے دیگر علاقوں میں بے شمار کا م ہوئے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کیے جاہیں کیونکہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے کہوٹہ عالم اسلام کی پہچان ہے اس لیے اس کے مسائل کیے جاہیں۔

Kahuta; Inauguration ceremony of infant children ward (NICU) was held with MNA Sadaqat Ali Abbassi at THQ hospital, Sadaqat Ali Abbassi also said he is working on for a hospital and university for the region.

چیئرمین ظہور اکبر ،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی قیادت میں کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی بندش کے خلاف منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ہنگامی پر یس کانفرنس

MC Kahuta officials hold press conference and protest against work being stopped on Kahuta bypass and Kahuta Pindi road 

چیئرمینMCظہور اکبر ،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی قیادت میں کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی بندش کے خلاف منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ہنگامی پر یس کانفرنس ۔موجودہ حکومت نے اگر آئندہ چند دنوں میں سڑ ک کا کام شروع ناں کیا تودما دم مست قلندر ہو گا۔ان خیالا ت اظہارچیئرمینMCظہور اکبر ،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے قدید لائبریری میں ایک ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاوری ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ظہور عباسی ،چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ ،ممبر ان ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،ملک عثمان مانی ،اسحق کھٹڑ، قاضی عبد القیوم ،میڈم سفینہ شاہین، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ،ماسٹر محمد نواز قریشی ،راجہ فیصل محمود ،صدر کہوٹہ بار راجہ افشار ایڈوکیٹ ،استیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں ،راجہ ذوالفقار علی ستی اور دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔چیئرمینMCظہور اکبرنے کہا کہ سابق وزیر پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ پنڈی روڈ کی منظوری کرائی اور کچھ فنڈز بھی ریلیز کیا مگرموجودہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی کام شروع نہیں کیا گیا اور ہم یہ بھی سن رہے ہیں کہ یہ منصوبہ بند کیا جا رہا ہے ہم کسی صورت میں قبول نہیں کر یں گے اپنے خطاب میں چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعلان نڑھ کا حصہ ہے میاں محمد نواز شریف نے جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس سٹرک کا سروئے کرا یا اور 17ارب کااسٹیمیٹ لگا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنا جو آخری بجٹ پیش کیا اس میں اس سٹرک کے لیے5ارب کی گرانٹ جاری کی اس کے بعد اس پر پراسس شروع ہوامگر نگران حکومت آنے کی وجہ سے تر قیاتی کاموں پر پابندی لگ گئی اور جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو انہوں نے جو بجٹ پیش کیا اس میں انہوں نے10کروڑ رکھے جبکہ ہماری حکومت کے دوران اس سٹرک پر کا م کر نے والی ہیوی مشینری بھی آگئی تھی اور ایک کروڑ کی زاہد رقم سے پلانٹ بھی لگ گیا انہوں نے کہا ہم کہوٹہ والے اپنے حققوں پر کسی اور ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں انہوں نے کہا ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ سٹرک پر آئندہ چند دنوں میں کام شروع کیا جا ئے ورنہ ہم سڑ کوں پر نکل آہیں اور دمادم مست قلندر ہو گا ۔اپنے خطاب میں چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد ، صدر کہوٹہ بار افشار محبوب اور ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی نے اپنے بھر پور ساتھ کا یقین دیلایا اور کہا کہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سیاسی جماعتوں سے بلا تر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہیں ۔ 

کہوٹہ پولیس انتظامیہ تمام مساجد میں آذان اور نماز کے اقات کو یکساں کرانے میں اپنا کر دار ادا کر یں

Demand for namaz and azaan to take place at same time in Kahuta masjids

ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجد بلا ل مولانا قاری محمد آمین میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کہوٹہ پولیس انتظامیہ تمام مساجد میں آذان اور نماز کے اقات کو یکساں کرانے میں اپنا کر دار ادا کر یں پولیس تھانہ کہوٹہ کے اے ایس پی سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمد کی کاکر دگی بہت ہی اچھی ہے انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہوئی ہے جو کہ قابل تعرویف ہے اس لیے میں ان سے یہ بھی مطالبہ کر تا ہوں کہ وہ اپنے جائز اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے کہوٹہ شہر میں تمام مساجد میں آذان اور نماز کے اقات کو یکساں کرانے میں اپنا کر دار ادا کر یں اور جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے تمام دوکانوں کو بند کرانے پر عمل درآمد کراہیں اس موقع پر معروف صحافی و کالم نگار ملک شاہد محمود اعوان اورشیخ خالد محمود بھی موجود ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button