تھانہ جاتلی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کاگروہ سر گرم گزشتہ رات چھینہ اور دولتالہ میں ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی مقدمات درج گزشتہ دو دنوں میں مسلسل اس نوعیت کے تین واقعات رونما ہو چکے ہیں آ ئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ غیر محفوظ ہل علاقہ کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گی سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کامطالبہ تھانے میں نفری کی کمی کے باعث شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق محمد شعیب گل سکنہ جعفر ضلع اٹک نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں انرجی سیونگ کمپنی میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا ہوں میں بطور ہیلپر اپنے والد کے ہمراہ ٹرالر نمبر RIS1620راولپنڈی خالی کر کے رات ایک بجے کے قریب واپس ملہال مغلاں واپس آ رہے تھے چھینہ کسی پہنچے تو عقب سے آنے والے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار جنہوں نے روکنے کا اشارہ کیا درمیان میں بیٹھے شخص نے تین فائر کئے جو والد کی بائیں پنڈلی اور دائیں بازو کی کہنی پر لگے اور موقع سے گوجرخان کی طرف فرار ہو گے جبکہ دوسرا واقعہ دولتالہ کالج موڑ کے قریب پیش آیا محمد یار ساکن شاہ نرے باجوڑ ایجنسی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھائی بہادر خان کے ساتھٹرک نمبرSW5838میں باجوڑ سے واپس دولتالہ آ رہے تھے جب ہم دولتالہ کالض موڑ کے قریب پہنچے تو دو موٹر سائیکل جن میں سے ایک پر تین اور دوسرے پر ایک شخص سوار تھا پیچھے بیٹھے شخص نے ڈرائیور سائیڈ سے مجھ پر پسٹل سے فائرنگ کی اور میں زخمی ہو گیا نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگے تھانہ جاتلی پولیس نے بجرم 394ت پ کے تحت مقدمات درج کر لیے یا د رہے کہ مسلسل دو دن اس نوعیت کے تین واقعات رونما ہو چکے ہیں