Kallar Syedan; Husband cuts wife’s hair and then throws her out of home
خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کے سر کے بال کاٹ دہئے اور 28 یوم کی عمر کا بچہ اپنے پاس رکھ کر بیوی کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا
خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کے سر کے بال کاٹ دہئے اور 28 یوم کی عمر کا بچہ اپنے پاس رکھ کر بیوی کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا جس پر پولیس نے خاوند سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ثمینہ بی بی دختر محمد عارف سکنہ موہڑہ میراں نے پولیس کو بیان دیا کہ میری شادی دو برس قبل شاہد انجم کیساتھ ہوئی تھی جس سے میرے بطن سے 28 یوم کی عمر کا ایک بیٹاہے۔گزشتہ روز بوقت قریب چھ بجے شام میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ میری نند مسماۃ (ف)کا بیٹا فہد علی ہمارے گھر آیا کہ میری امی آپ کو بلا رہی ہے جس پر میں فوری طور پر اس کے ہاں چلی گئی۔جب وہاں پہنچی تو وہاں پہلے سے میرا خاوند موجود تھاجس کے ہاتھ میں پسٹل بھی تھا۔اس موقع پر تینوں نے مجھے پکڑ لیا اور میرے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھ دہئے اور میرے خاوند شاہد انجم نے قینچی سے میرے سر کے مختلف حصوں سے بال کاٹنا شروع کر دہئے۔میں نے بہت شور وویلا کیا مگر کسی کو ترس نہ آیا۔بال کاٹنے کے بعد خاوند نے مجھے چھوڑا تو میں شور وویلا کرتی ہوئی گھر سے باہر نکل کر گلی میں آ گئی جہاں محلے کی کافی عورتوں اور مردوں نے دیکھا اور سب نے میرے خاوند کو لعن طعن کی۔وقوعہ ہذا میرے خاوند کے بڑے بھائی اور اس کی بیوی نے بھی دیکھا اور مجھے یہاں سے لے کر میرے والدین کے گھر چھوڑ آئے اور بچہ خاوند نے اپنے پاس رکھ لیا۔
Kallar Syedan; Shahid Anjum in a domestic row with his wife Samina Bibi daughter of M Arif of village Morra Meeran, cut her hair while she was forced held down by his sisters. Samina was then thrown out of the house and her 28 day baby being kept by the father.
A police case was registered at Kallar police station against Shahid Anjum and his family after Samina Bibi gave the statement to the police.
سرصوبہ شاہ سے الف چوک براستہ انچھوہا سڑک کی تعمیر ومرمت کا مطالبہ
Ch Sadaqat Hussain demands repair work on Alaf Chauk to anchao road in Sir sooba shah
چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے سرصوبہ شاہ سے الف چوک براستہ انچھوہا سڑک کی تعمیر ومرمت کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً تیس برس قبل پنجاب ہائی وے نے یہ سڑک تعمیر کی تھی جس کی کبھی مرمت نہ کی گئی جس کی وجہ سے یہ سڑک کھنڈرات کے بعدآج آثار قدیمہ کے مناظر پیش کر رہی ہے سڑک کا کوئی ایک ٹکرا بھی سلامت نہیں یہ سڑک یوسی منیاندہ کے متعدددیہات کے لیئے آمدورفت کا واحد ذریعہ ہے ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسکی تعمیر کے لیئے رقم مختص کی تھی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگ جانے کی وجہ سے اس سڑک پر کام شروع نہ ہو سکا انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت نے اس منصوبے کومسلم لیگ ن کا منصوبہ قرار دے کر نظراندازکر دیا جس سے یہاں کی آبادی کو شدید ترین سفری مشکلات لاحق ہیں طلباء و طالبات کو مدارس جانے اور مریضوں کو شہر تک لے جانے میں لوگوں کو اذیت کا سامنا ہے انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو ترجیحی بنیادوں پر پختہ کیا جائے ۔
کلرسیداں پولیس نے سڑک پر ٹرک کھڑا کر کے آمدورفت میں رکاوٹ بننے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
Police case registered against truck driver for blocking road
کلرسیداں پولیس نے سڑک پر ٹرک کھڑا کر کے آمدورفت میں رکاوٹ بننے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کلرسیداں پولیس کو درکواست دی گئی کہ وہ دن اڑھائی بجے گشت پر مامور تھے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے باہر عین سڑک پر ٹرک پارک کیا گیا تھا ٹرک نے ٹریفک کو بلاک کر رکھا تھا ٹرک ڈرائیور نے ٹرک سڑک پر پارک کر کے آمدورفت کے لیے سڑک کو بند کر رکھا تھا کلرسیداں پولیس نے ٹرک ڈرائیور صداقت حسین شاہ مظفر آباد کے خلاف زیر دفعہ 341 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ریسکیو 1122 کلرسیداں نے سڑک سے ملنے والے کمسن بچے کو والدین کے سپرد کر دیا
Two year old lost child found by rescue services reunited with family
ریسکیو 1122 کلرسیداں نے سڑک سے ملنے والے کمسن بچے کو والدین کے سپرد کر دیا بابر ہاشمی کو دو سالہ کمسن بچہ اپنے دفترکے باہر سے ملا وہ کچھ بولنے سے قاصر تھا بابر ہاشمی گھنٹوں اس کے لواحقین کو تلاش کرتے رہے اس دوران ایک پٹھان نے اس کے گھر کی نشاندہی کی تو بابر ہاشمی اسے لے کر صادق خان سواتی کے گھر گئے اور بچہ ان کے سپرد کیا حیران کن بات یہ تھی کہ کمسن بچہ گھر سے غائب ہو گیا اور گھر والوں کو اس کی خبر ہی نہ ملی اور نہ انہوں نے اس کو تلاش کرنے کی ضرورت محسوس کی ۔