DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case registered over fraud timber sale in which man is coned of 33 Lakh Rps advance payement and 70 Lakh by force

کلر سیداں پولیس نے لکڑ دیار دینے کا جھانسا دے کر دھوکہ دہی سے پہلے 33 لاکھ روپے بطور ایڈوانس اور بعد ازان زبردستی 70 لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس نے لکڑ دیار دینے کا جھانسا دے کر دھوکہ دہی سے پہلے 33 لاکھ روپے بطور ایڈوانس اور بعد ازان زبردستی 70 لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ابرار حسین سکنہ سروٹ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ عرصہ دس برس سے راولپنڈی میں فرنیچر کا کام کرتا ہوں اور اپنے کام کے سلسلہ میں فرنیچر بنانے کیلئے لکڑی کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ستمبر کے آخر میں،میرے دوست محمد نوید جو کہ میرا بچپن کا دوست ہے جس پر میرا مکمل اعتماد تھا نے اپنے ساتھیوں عقیل سکنہ ڈیرہ خالصہ،ذیشان سکنہ ترامڑی چوک اسلام آباد،بوٹا باگری سکنہ گوجرانوالہ،عاصمہ رانی سکنہ گوجرانوالہ سے ڈیرہ خالصہ ملاقات کروائی اور اس موقع پر عقیل اور ذیشان نے بتایا کہ ان کے پاس دیار کی کافی مقدار میں لکڑ موجود ہے اگر آپ نے خریدنی ہے تو مناسب قیمت پر مل جائے گی۔دوران بات چیت میری ان کے ساتھ 2600فٹ دیار کی لکڑی کا سودا مبلغ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے میں طے پایا۔ایڈوانس رقم 33 لاکھ روپے میں نے عاصمہ رانی کے اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹرانزیکشن بھیجوائی، تین ماہ بعد انہوں نے لکڑی بھیجوانی تھی جو نہیں بھیجوائی جس کے بعد میں نے عقیل سے رابطہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کر دی۔یکم جنوری کی صبح قریب 9 بجے،نوید اور عقیل نے بذریعہ فون رابطہ پر بتایا کہ آپ کی لکڑی رکھ غزن آباد (کلر سیداں) پہنچ گئی ہے بقیہ رقم لے کر آ جاؤ جو میں اپنے دو عدد پلاٹ اور ایک عدد فلیٹ کی فرد ختگی کی رقم مبلغ 70لاکھ روپے لے کر اپنے بھائی یاسر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جہاں ایک کلٹس کار کھڑی تھی جس میں عقیل،نوید اور ذیشان اترے اور مجھے کہا کہ رقم دیں جس پر میں نے کہا کہ لکڑی کدھر ہے،مجھے شک گزرا تو میں نے رقم دینے سے انکار کر دیا جس پر تینوں نے مجھے کہا کہ رقم نکالو نہیں تو ہماری گاڑی میں اسلحہ پڑا ہے، اسلحہ نکال کر تمہیں اور تمہارے بھائی کو جان سے مار دیں گے۔میں اور میرا بھائی بخوف جان کھڑے ہو گئے اور عقیل وغیرہ نے ہماری گاڑی کی تلاشی لینی شروع کر دی اور گاڑی کی ڈیش بورڈ میں پڑی 70 لاکھ روپے کی رقم زبردستی چھین لی اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered against Aqil of Dera Khalsa along with other three man and a women for taking advance payment of 33 Lakh Rps from Ibrar Hussain of village Sarot, Kahuta for timber and then not delivering and also taking 70 Lakh Rps by force.

سردار سلطان سکندر کے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ

Reception held in honour of Sardar Sultan Sikander 

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ سردار سلطان سکندر نے حمیدنظامی اور مجید نظامی کی جلائی ہوئی شمع کو فروزاں رکھا ان کی ساری صحافت نظریہ پاکستان کے گرد گھومتی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کیا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ شب سردار سلطان سکندر کے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں محمد نواز رضا، بابو انجم حفیظ قریشی، دوست محمد خان مہمند ،ایم جاوید، اکرام الحق قریشی، چوہدری محمد ظہیر اور دیگر نے شرکت کی ۔شیخ ساجد الرحمان نے کہا کہ سردار سلطان سکندر کا اسلوب اس شعبے میں نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ رہے گا۔حاجی محمد نواز رضا نے کہا کہ سردار سلطان سکند راپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بدولت ہی سلطان صحافت قرار پائے ۔اکرام الحق قریشی نے کہا کہ سلطان سکندر آزاد کشمیر کی سیاست کے بارے میں انسائیکلو پیڈیا تھے جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ زندہ رکھا،ان کی صحافتی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ۔

کلر سیداں اور گردونواح میں سخت جھاڑے اور شدید سردی کے موسم میں بھی سوئی گیس دستیاب نہیں

Sever cold weather along with gas load shedding hits Kallar Syedan region 

کلر سیداں اور گردونواح میں سخت جھاڑے اور شدید سردی کے موسم میں بھی سوئی گیس دستیاب نہیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،موسم سرما کے آغاز سے کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوا تھا جو سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی گئی صبح کے ناشے دن اور رات کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے لوگوں نے بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھر کا چولہا جلانے کے لیے سوختہ لکڑیاں اور ایل پی جی سیلنڈر استعمال کررہے ہیں ۔صارفین نے استفسار کیا ہے کہ حکومت نے گیس کے نرخوں میں 143فیصدریکارڈ اضافہ کرنے کے باوجودصارفین کو سوئی گیس کی فراہمی سے محروم کر رکھا ہے جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ۔تحریک انصاف کی مقامی تنظیم اور رہنما بھی اس معاملے میں چپ سادھے ہوئے ہیں اور شہری بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود خوار ہو رہے ہیں ۔

تعزیت

مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،حاجی جاوید اقبال نے میر گالہ منگرال جا کر معروف نعت خواں آفتاب چشتی کے والد کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button