انسداد منشیات کے سلسلہ میں جاری مہم کے حوالے سے ایس ایچ اوتھانہ جاتلی ملک تنویر اشرف نے گورنمنٹ بو ائز کالج دولتالہ میں طلبہ کو آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال ہماری نسل نوکے لیے زہر قاتل ہے جس کے استعمال سے ذہنی،جسمانی اور خاندان پر برے اثر ات مر تب ہوتے ہیں منشیات کو بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے ہم سب کومل کراپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا منشیات فروش ملک وقوم کے بد ترین دشمن ہیں جاتلی پولیس نے ان انسانیت دشمن عناصرکے خلاف بھر پور آ پر یشن کا آغاز کر دیا ہے اور ان کوقانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی پولیس ان سماج دشمن عناصر کا ہر صورت خاتمہ کر ئے گی انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارے بہتر ین مستقبل کی نوید ہیں والدین اپنے بچوں کو ایسی منفی سر گر میوں سے دور کھیں نوجوان اپنے اپنے گاؤں اور شہر وں میں منشیات سے پاک محفوظ پاکستان مہم چلائیں اس موقع پر ایس ایچ اوجاتلی نے کالج اساتذہ،سول سوسائٹی اور طلبہ کے ہمر اہ انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا
مندرہ چکوال روڈ پر خلاف ورزی کرنے والی 87گاڑیوں کے چالان
Around 87 law breaking motorist fined on Mandra Chakwal road
سی ٹی او ٹریفک اولپنڈی کے حکم پر DSP گوجرخان جنید محسن کی خصوصی ہدایت پر انچارج انسپکٹرٹریفک پولیس گوجرخان کی مندرہ چکوال روڈ پر خلاف ورزی کرنے والی 87گاڑیوں کے چالان ،ایک پر مقدمہ اور 10گاڑیاں تھانہ جاتلی میں بند کیں اہل علاقہ کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی او راولپنڈی کے حکم پر DSPجنید کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹرسعید رسول نے چوہدری فدا ،ساجد شاہ ،چوہدری قاسم ،فہد سبحانی ،کے ہمراہ مندرہ چکوال روڈ پر ٹریفک قانون ون وے کی خلاف ور زی کرنے پر87گاڑیوں کے چالان 10کو تھانہ جاتلی میں بند کروایا جبکہ ایک شہزور کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کرنے پر تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کروایا اہل علاقہ نے اس پھرپور کاروائی پر ٹریفک وارڈن کے افسران اور ان کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ اپنی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاراوئیوں کا تسلسل بر قرار رکھیں گے