Sakot; Daughter of late Ch Sultan Mahmood passed away in Doberan Kallan
منیجر یو بی ایل چوہدری وارث محمود کی ہمشیرہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
منیجر یوبی ایل بیکڑا آباد چوہدری وارث محمود کی ہمشیرہ اور سابق کو نسلر یو سی منیاندہ چوہدری سلطان محمود (مرحوم) کی صاحبزادی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ چیرمین چوہدری مجید، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری محمدیو نس،کو نسلر راجہ لیاقت علی،چوہدری سفیر احمد، لیاقت بھٹی، راجہ محمد جاوید ٓف سکوٹ، ماسٹر طا رق منہاس، ڈسٹرکٹ منیجر یو بی ایل خیام باسط جنجوعہ،منیجر یوبی ایل اختر رؤف خان،منیجر مرزا عظیم،منیجرملک عامر، اجہ خرم جاوید، راجہ سجاد، ملک شفیق،چوہدری خالد محمود، رانا ذعفران سعید، خان یعقوب خان،خان صدیق خان،وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ بشارت،صدر الخدمت فاونڈیشن حاجی ابرار حسین،کونسلر منیر حسین، منیجر وقاص رشید جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
اقرا روضتہ الا اطفال سینتھہ سکوٹ برانچ نے شعبہ روضہ میں نئے طلبہ وطالبات کے داخلے شروع
Enrolment starts at Iqra school Saintha Sakot branch
اقرا روضتہ الا اطفال سینتھہ سکوٹ برانچ نے شعبہ روضہ میں نئے طلبہ وطالبات کے داخلے شروع کر دیئے ۔مزکورہ ادارے میں دینی کے ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی انتظام ہے ۔ اقرا روضتہ الااطفال سینتھہ سکوٹ برانچ سے اس وقت تک 126 طلبہ وطالبات قران پاک حفظ کر کے میٹرک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ادارہ کی ملک بھر میں185 سے برانچز کام کر رہی ہیں جن میں اسی ہزار سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔