DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Family of five badly injured in gas explosion in Mohalla Makki Masjid

کلر سیداں شہر میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شاخسانہ ، دھماکے سے گھر میں موجود پانچ افراد شدید جھلس گئے

کلر سیداں شہر میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شاخسانہ ، دھماکے سے گھر میں موجود پانچ افراد شدید جھلس گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے محلہ مکی مسجد میں احسان نامی شخص کے گھر میں پیش آیا گھر والوں نے شام کو چولہے کا بٹن آن کیا تھا اور گیس کا انتظار کرتے کرتے سو گئے ۔صبح چار بجے کے قریب احسان نے سبزی منڈی جانے کے لئے بلب کا بٹن آن کیا ہی تھا کہ ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کمرے میں موجود احسان اس کی اہلیہ مسرت،والدہ حلیمہ،20 سالہ بیٹا سفیان اوردو سالہ بیٹی عائظہ جھلس گئیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

Kallar Syedan; Family of five were badly injured in gas explosion in Mohalla Makki Masjid, According to reports the family of Mr Ahsan switched gas on but due to gas load shedding their was no gas supply and gas button was left on. In the morning when the family got up to switch on light bulb a huge gas explosion occurred. Rescue services were called and family were admitted in THQ hospital.

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا

Aitsham in Sir sooba shah, Ahsan and Iftikhar of Thoa Khalsa injured in motorbike accident

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔پہلا حادثہ کلر دھانگلی روڈ پر سرصوبہ شاہ کے مقام پر پیش آیاجہاں 20 سالہ احتشام اپنی بہن کو سکول میں چھوڑ کر اپنے گھر پیر حالی واپس آ رہا تھا کہ اس کی چادر کا ایک حصہ موٹر سائیکل کے پہئیے میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید قسم کی چوٹیں آئیں۔ٹریفک کا دوسرا حادثہ چوکپنڈوری کے قریب پکھڑال کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوارحسان علی اور افتخار سکنہ تھوہا خالصہ حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیاں قائم

Illegal refiling taking place due to negligence of local tehsil authorities 

تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیاں قائم ہو گئی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔کلر سیداں شہر اور محلوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کا کاروبار کرنے والوں نے خفیہ کمروں میں غیر قانونی طور پر دوسرے سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے جبکہ دوسری جانب غیر قانونی طور پٹرول و ڈیزل ایجنسیاں بھی قائم ہیں جہاں کھلے عام پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس کی روک تھام کیلئے تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ہر دو کاروبار کرنے والوں کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو اس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

چوآخالصہ شہر میں بجلی کے کم وولٹیج کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے 100کی جگہ 200کے وی نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا

New 200 kv transformer installed in Choa Khalsa 

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ کی درخواست پر چوآخالصہ شہر میں بجلی کے کم وولٹیج کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے 100کی جگہ 200کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔جس پر شہریوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ اور چیئر مین یوسی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

راولپنڈی ڈویژن میں والی بال ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں بٹ گئی

Rawalpindi division volleyball association splits in to two groups 

راولپنڈی ڈویژن میں والی بال ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں بٹ گئی ،ایک دھڑے کی صدارت راجہ شمروز اور دوسرے دھڑے کی ڈی ایس پی اسلام آباد راجہ محمد خالد کر رہے ہیں ۔راجہ شمروز نے چوکپنڈوری میں آل پنجاب ڈویژنل ٹورنا منٹ کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسرا دھڑا ٹیکسلا میں ٹورنامنٹ کا پروگرام ترتیب دے رہا ہے ۔موجود ہ صورتحال پر والی بال کے کھلاڑیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button