Rawalpindi; Heavy snowfall in Muree leads road to close down
ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند
ملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا سلسلہ اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، وادی کاغان میں برفباری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، مواصلاتی نظام درہم برہم ، سڑکوں پر شدید ٹریفک جام مری انتظامیہ نے سیاحوں کو واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کاغان کے شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ، بعض علاقوں میں بجلی بند بھی ہوگئی،ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام ہوگیاہے جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں تک لمبی قطار لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام کے باعث مشینری سے برف کی صفائی میں مشکلا ت پیش آرہی ہیں،مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔