ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جدید سہولیات مہیا کی جائینگی عنقریب صوبائی وزیر صحت کو کہوٹہ ہسپتال کا دورہ کرائیں گے ہسپتال میں بجلی کے نظام کو بہتر کرنے جدید لیبارٹری او ٹی میں ٹکنیشن سمیت دیگر عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گاسی آ ر او اور ڈینٹل یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ایم این اے صداقت علی عباسی اسکو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل راجہ ارشد آف بھورہ حیال کی طرف سے لاکھوں روپے کی میڈیسن ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کے حوالے کرنے کے موقع پر راجہ ارشد ، فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی، راجہ الطاف حسین، سردار ارشد مجید نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ محمد ارشد نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کو اپنی طرف سے تین لاکھ کی ادویات حوالے کی جبکہ اس سے قبل بھی وہ اپنی طرف سے لاکھوں روپے کی میڈیشن دے چکے ہیں مقامی قاہدین نے مزید کہا کہ کوئی بھی میگا پراجیکٹ بند نہیں ہو گا سابقہ حکومت نے تیس سالوں میں اس علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا پنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے بائی پاس منصوبہ بہت جلد شروع ہو گا راجہ الطاف حسین نے کہا کہ جون کے بعد کہوٹہ کے شہریوں کے لیےے واٹر سپلائی کا تحفہ دینگے جبکہ کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہا کہ کامرس کالج کہوٹہ میں ہی رہیگا اور دیگر کالجز کو کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگااس موقع پر ایم ایس کہوٹہ ٖڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ 26کنال پر مشتمل یہ ہسپتال ایک خستہ بلڈنگ میں ہے نئی عمارت کے لیے آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرایا جائے ۔
Kahuta; Raja Arshad of Bohra Hayal made medicine donation to THQ hospital and handed the delivery to MS Kahuta, Dr Samina Bhatti.
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور سے انجینر راجہ بلال کی ملاقات۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن حصہ لینے کی خواہش کا اظہار
Raja Bilal meets with MPA Raja Sagheer Ahmed
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور سے انجینر راجہ بلال کی ملاقات۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن حصہ لینے کی خواہش کا اظہار ۔راجہ صغیر احمد نے بھر پور حمائت کا اعلا ن کر دیا ۔اس موقع پر نوجوان سیاسی ورکر راجہ عمران المعروف راجہ مینوں آف موہڑہ لنگڑ یا ل بھی موجود تھے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات انجینر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال اور راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یا ل نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر انجینر راجہ بلال نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل چوآخالصہ سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے راجہ بلال کی بھر پور حمائت کی اور کہا میں اپنے تمام ووٹروں سپورٹروں سے آپ کا ساتھ دینے کا کہا کہوں گا انہوں نے کہا کہ آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے وہ آگے آہیں اورملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر یں ۔ انجینر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال نے MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ میں انشاء اللہ جیت کر آپ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی عوام کی خدمت کروں گا ۔
موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع فعل دیکھائی دے رہی ہے
Current government has failed in all aspects
ن لیگ کے راجہ رفاقت جنجوعہ ،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، حاجی ملک منیر اعوان ، عاصی جنجوعہ ،راجہ زاہد اور حامدلطیف ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع فعل دیکھائی دے رہی ہے ۔ملک کی عوام کی تمام امنگوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے ۔مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے عام آدمی زندگی عذاب بن گئی ہے چند ماہ میں ہی موجود حکومت نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ،معروف قانون دان و سوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،مسلم لیگی رہنماء حاجی ملک منیر اعوان ،یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،راجہ زاہد اوریوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری حامدلطیف ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ پی پی سیون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے حلقے کی تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں۔