DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Staff still not appointed at newly constructed boys higher sec school in Sakot

بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ میں عملہ کی تعیناتی تاحال نہ ہو سکی

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے کوٹہ سے تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کی خوبصورت عمارت کے ثمرات تاحال عوام تک نہ پہنچ سکے۔ شعبہ کالج کی عمارت کے تعمیراتی کام کو مکمل ہو ئے ایک سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن تال عملہ کی تعیناتی کا کام شر وع نہیں ہو سکا اور نہ ہی ایف اے کی کلاسز کے لیے فر نیچر فراہم کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے تا حال فرسٹ ائیر کی کلاس کا اجرا نہ ہو نے کی وجہ سے سکوٹ، سینتھہ، ممیام ، باغ جمیری، ممیال،بگلہ راجگان، سلطان خیل، دودہلی، پلالہ سیداں، بھیائی مہر علی اور گھوئی کے طلبا کو کئی کلو میٹر سفر طے کر کے ایف اے کی تعلیم کے لیے کلر سیداں جا نا پڑ رہا ہے جس سے وقت کے ضا ئع کے ساتھ ساتھ والدین کو اضافی اخراجات برداشت کر نے پڑ رہے ہیں۔ مقامی سیاسی وسماجی حلقوں نے صو رتحال پر احتجاج کر تے ہو ئے صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ میں ایف اے کی کلاسز کا اجرا جلد از جلد کیا جا ئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button