DailyNewsKallar Syedan

Doberan Kallan; Mother of Sohail Javed Bhatti passed away in Dhok Sangot, Pind Bainso

سہیل جاوید بھٹی کی والدہ محترمہ ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں سپردِ خاک

ظفر جاوید بھٹی، اظہر جاوید بھٹی، رفعت جاوید بھٹی اور سہیل جاوید بھٹی کی والدہ محترمہ ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں سپردِ خاک۔ نمازِ جنازہ حافظ آصف محمود کلیامی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں چیئرمین چوہدری شفقت محمود، ایکس ناظمین کیپٹن چوہدری محمد اشرف، صوبیدار منظور حسین راجہ، راجہ محمود نواز، ہیڈماسٹرز غلام نبی بٹ، راجہ محمد شبیر، کونسلرز ایس ایم سلیمان بھٹی، محبوب اختر بھٹی، راجہ شہزاد، وائس چیئرمین صوفی محمد حنیف، کیپٹن رحم علی، ارشد محمود بھٹی، ملک ماسٹر اشفاق،ماسٹر راجہ اختر، پرویز اختر بھٹی، صوبیدار حیات علی، صوبیدار غلام حسین، ماسٹر ظہور اختر، ماسٹر محمد شہزاد، ماسٹر فہیم رزاق، چوہدری گلتاسب حسین، ارشاد بھٹی، حاجی راجہ تاج، راجہ زاہد اکبر، علی اصغر کیانی، راجہ سلطان محمود، راجہ آفتاب، علی افسر بھٹی، طاہر انور، زاہد انور، وسیم انور، ماسٹر حضر حیات، ماسٹر قمر زمان، راجہ حفیظ،حاجی فرزند علی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

اس اپ گریڈیشن میں پی ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی

PST Teachers badly dealt with upgradation 

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر محمد عمران قاضی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر تعلیم مراد داس سے اپیل کی ہے کہ سابقہ حکومت پنجاب نے اساتذہ کے سکیل یکم جنوری2018سے اپ گریڈ کیے تھے۔ پی ایس ٹی9اور12سکیل سے14نمبر سکیل، ای ایس ٹی کو14سے15نمبر سکیل، ایس ایس ٹی کو16نمبر سکیل برقرار رکھتے ہوئے دو اضافی ترقیاں دی گئیں ہیں لیکن اس اپ گریڈیشن میں پی ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے جو اساتذہ پہلے سے تین درجاتی فرمولا کے تحت14نمبر سکیل میں موجود تھے ان کو کوئی مرعات نہ دی گئی۔ ای ایس ٹی اساتذہ جو کہ پہلے سے تین درجاتی فرمولا کے تحت16 نمبر سکیل میں موجود تھے ان کو دواضافی ترقیاں بھی دے دی گئیں لیکن جو اساتذہ بطورِ پی ایس ٹی14نمبر سکیل میں کام کر رہے تھے انکو نظر انداز کر دینا نا انصافی اور زیادتی ہے۔ پی ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ انصاف فرماتے ہوئے دو اضافی ترقیاں یکم جنوری2018سے دے کر اساتذہ سے انصاف فرمایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button