DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two charged for stealing electricity in village Jaswala

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں بجلی چوری کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمات درج

 کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں بجلی چوری کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ڈیٹیکشن ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ جسوالہ میں بجلی چوری کی جا رہی ہے جس پر لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جسوالہ گاؤں پہنچ گئے اور چیکنگ کے دوران جب محمد اسلم کا میٹر چیک کیا گیا تو مذکورہ کی چھت سے ڈائریکٹ بجلی کی تار لگی ہوئی تھی۔جب واپڈا کا اہلکار اندر گیا تو گھر میں موجود خواتین نے تار اتار لی اور ملازم کیساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے اسے اندر بند کر دیاجسے بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا۔بجلی چوری کا دوسرا واقعہ بھی جسوالہ گاؤں میں پیش آیا جہاں مسماۃج نے بجلی کی مین تار میٹر کی لوڈ سائیڈ پر لگائی ہوئی تھی جو کہ قانونا جرم ہے اور بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Kallar Syedan; Two people in village Jaswala have been charged for stealing electricity after raid by EISCO sub division Choa Khalsa team, during checking Mohammad Aslam was found to stealing electricity direct from a cable line, while a second women was charged also for stealing electricity.

روات کلر سیداں روڈ پر سوئی گیس کے کم پریشر کو حل کرنے کے لیے احکامات جاری

Orders issues to resolve low gas pressure, Malik Sohail Ashraf

پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کلر سیداں میں سوئی گیس کے دفتر اور روات کلر سیداں روڈ پر سوئی گیس کے کم پریشر کو حل کرنے کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔انہوں نے گزشتہ شب موہڑہ راجگان بھلاکھر میں معروف کاروباری راجہ جاوید اختر کیانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی ،چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، وائس چیئر مین دکھالی عبدالحمید مغل،راجہ مجید احمد، چوہدری توقیر اسلم، پٹواری جمیل وارثی، ملک فیاض سندھو، عمران کیانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔حافظ سہیل اشر ف ملک نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے کلر سیداں میں سوئی گیس کا کمپلینٹ آفس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے روات سے کلر سیداں سوئی گیس کے کم پریشر کے مسئلے کو مستقل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جس پر 14کروڑ کی لاگت آئے گی ۔

راجہ محمد خالد کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر نامزد

Raja Mohammad Khalid appointed President volleyball association

راولپنڈی ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے ڈویژنل صدر راجہ شمروز خان کی جگہ ڈی ایس پی اسلام آباد پولیس راجہ محمد خالد کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر نامزد کیا ہے ،حاجی قمر سلطان نائب صدر اور صغیر احمد سیکرٹری اطلاعات ہوں گے ۔

چوکپنڈوری کے قریب سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

Motorbike of Mukhtar Ahmed of Nanda Jatal stolen in Chauk Pindori

چوکپنڈوری کے قریب سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ،مسمی مختار احمد سکنہ نندنہ جٹال نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ کام کے سلسلہ میں گھر سے چوکپنڈوری کے قریب واقع ایک ہوٹل پر گیا اور اپنا موٹر سائیکل لاک کئے بغیر اندرچلا گیا۔تقریبا تیس منٹ بعد ہوٹل سے باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا جسے نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے۔دریں اثناء ایک ماہ قبل کلر سیداں کے ایک صحافی کا بھی موٹر سائیکل جو اس کے گھر کے سامنے کھڑا تھا کو چوری کر لیا گیا اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔

تعزیت

کلر سیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم، چوہدری نوید آمین آف مطوعہ ،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راجہ الفت، اکرام الحق قریشی ،ملک محمد فیاض سندھونے گوجرخان جا کر راجہ عبدالغفور کیانی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود کے خسر راجہ گلتاسب حسین کو چوآخالصہ میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان، راجہ خرم پرویز، راجہ شاہ رخ پرویز، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین راجہ پرویز اختر قادری، محمد اعجاز بٹ، زین العابدین ،نصیر اختر بھٹی، الحاج حبیب بھٹی، راجہ جاوید اختر لنگڑیال، بابو نور الٰہی ،چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی،راجہ ربنواز خان ، آصف یعقوب کیانی، بابو محمد عارف،حاجی احمد سعید، سید آصف علی شاہ، چوہدری امیتاز حسین، ڈاکٹر لاڈلے حسن، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، چوہدری تصور حسین، ملک آفتاب حسین،شیخ میثم تمار ،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button