گوجرخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری ،بدنام زمانہ منشیات فروش حمید کو بھی گرفتار کرلیا ،ایک کلو پانچ سو گرام چرس برآمد ،ملزم کے خلاف تھانہ گوجرخان میں متعدد مقدمات درج ہیں ،ایک ہفتہ کے دوران تھانہ گوجرخان کی منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف دوسری کاروائی ہے ،اے ایس پی عمر عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او رانا ذولفقار کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ،گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر خالق داد پر مشتمل ٹیم نے ملزم حمید کو گرفتارکرکے اس کے قبضۃ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی ،ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس سے مزید منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کیا جاسکے گا ملزم حمیدکے خلاف تھانہ گوجرخان میں منشیات کی مد میں متعدد مقدمات درج ہیں ،اے ایس پی عمر عباس اور ایس ایچ او رانا ذوالفقار نے کہا ہے کہ گوجرخان میں منشیات فروشی جیسی لعنت کا خاتمہ کرنے کیلئے جانفشانی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس ضمن میں مہم جاری رہے گی
اے ایس پی گوجرخان کی نگرانی میں بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف بگا کی گرفتا ری بلاشبہ احسن اقدام ہے
Police praised for arresting Ali Asghar Bagga
سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ضیافت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اے ایس پی گوجرخان کی نگرانی میں بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف بگا کی گرفتا ری بلاشبہ احسن اقدام ہے تاہم منشیات فروش بگا کے محض الزام لگانے پر د و اعلیٰ پولیس آفیسر کو معطل کرنا نا انصافی ہے ، ایس ایچ او شیخ قاسم کے دور میں علی اصغر عرف بگا کے خلاف 2016 میں پہلی ایف آئی آر کاٹی گئی، اس دوران متعدد ایس ایچ او ز کا تبادلہ ہوا کیا اس دوران منشیا ت فروشی نہیں ہو رہی تھی ؟ ایک منشیات فروش کے الزام پر دو ایس ایچ او ز کی معطلی ادارے کی ناکامی کا باعث اور ایمان دار اور فرض شناس آفیسر ز کی حوصلہ شکنی کا باعث ہے ، ایک منشیات فروش کے الزام کا جواز بنا کر دو اعلیٰ آفیسر کی معطلی بدنیتی اور انتقامی کاروائی پر مبنی ہے ، گوجرخان میں جرائم کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، چورہی ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں پولیس گروپ بندی اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے معاشرے میں جرائم پر قابو پائے ، چوہدری ضیافت حسین کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران مجھے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرگیا ، اس بارے میں اے ایس پی صاحب کو بھی آگاہ کیااور خدشات کا اظہار کیا مگر اس کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوئی ، آئی جی پنجاب پولیس کو چاہیے کہ وہ اس منشیات فروش کے کیس کے بار ے میں خصوصی نوٹس لے کر پولیس کے اندر سیاسی انتقامی کاروائیوں پر سخت ایکشن لیا جائے ۔
تحریک انصاف کے مخلص اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ثابت قدم اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے موجودہ صورتحال سے سخت بیزار ہیں
Loyal PTI members upset on current party state
گوجرخان تحریک انصاف کے نظریاتی اور حقیقی کارکنوں کا اگٹھ جلد ہی متوقع ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مخلص اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ثابت قدم اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے موجودہ صورتحال سے سخت بیزار ہیں کہ عمران خان کا جو وژن تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ، پٹواری کلچر تھانہ کچہری کی سیات ، سفارشی نظام کا خاتمہ ہو لیکن گوجرخان میں اس وژن کو رونداجا رہا ہے پٹواریوں کے تبادلوں کرپشن زدہ تحصیلداروں کا باربار گوجرخان تعینات ہونا حقیقی کارکنوں کا جائزمقام اور حق نہ دینا دوسری پارٹیوں سے آئے سیاسی مسافروں کو ترجیح دینا اور ان کو ہر معاملے میں ساتھ رکھنا اور حقیقی کارکنوں کو کارنر کرنے پر نظریاتی کارکنوں کا ایک اجتماع جلد متوقع ہو رہا ہے جس میں اس صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا
اکبر محمد سلیم خان انتقال کر گئ
Akbar M Salim Khan passed away
معروف سماجی شخصیت خان خرم شہزاد کے والد محترم خان جلیل خان ، خان خلیل اور حاجی اسلم مرحوم کے برادر اکبر محمد سلیم خان انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ میں ہرطبقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی