Kallar Syedan; PTI Administration cancels dozen projects under national highway
پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کے تحت پنجاب کے درجنوں منصوبوں کو منسوخ کر دیا
پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کے تحت پنجاب کے درجنوں منصوبوں کو منسوخ کر دیا، منسوخ ہونے والوں میں کلر سیداں سے منیاندہ ،ساملی ڈیم اسلام آباد سے کرور ،بن اور پتریاٹہ ،کوہالہ مظفر آباد سڑکوں کے منصوبے کو ختم کر دیا گیا۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان منصوبوں کی منظوری دی تھی جنہیں اب پی ایس ڈی پی کے سالانہ پروگرام سے خارج کر دیا گیااور اس کے بجٹ میں کمی کر کے 625بلین سے 127بلین کر دیا گیا۔نیشنل ہائی وے نے ان منصوبوں کی تخمینہ لاگت تیار کر لی تھی پی سی 1کی بھی منظوری دی جا چکی تھی مگر پی ایس ڈی پی سال 2018-19کے بجٹ میں 625بلین سے کمی کر کے 187بلین کر دیا گیا اور اس کے لیے پنجاب کے متعدد منصوبوں کو منسوخ کر دیا گیا۔منسوخ ہونے والوں میں کلر سیداں سے منیاندہ دھانگلی روڈ ،ساملی ڈیم سے پتریاٹہ براستہ کرور بن اور کوہالہ مظفرآ باد براستہ لوئر ٹوپہ ،چھجیانہ چار لائن ڈیول کیرج وے کے منصوبے ختم کر دئیے گے۔کلر دھانگلی روڈ سی پیک کے منصوبے منگلا میر پور مظفرآباد مانسہرہ ایکسپریس وے سے لنک کر تی ہے مگر موجودہ حکومت نے تحصیل کلر سیداں ، شرقی گوجرخان ،تحصیل ڈڈیال ،سہنسہ اور میرپور کے لاکھوں لوگوں کی سفری سہولت کے لیے منظور شدہ اس منصوبے کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا ہے ۔
Kallar Syedan; PTI Administration have cancelled dozen of projects under national highway , The projects which have been cancelled are Kallar Syedan to Manianda, Sahili Dam to Karor, and patrala to Kohala.
میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب بروز اتوار بعد نماز ظہر ڈھوک کمبی شاہ خاکی میں منعقد ہو رہی
Millad to be held in Dhok Kambi, Shah Khaki 13th Jan
میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب 13جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر ڈھوک کمبی شاہ خاکی میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت صاحبزادہ عاصم شریف کریں گے تقریب سے علامہ حافظ اکبر ،قاری عبدالرحمان، محمد حنیف قمر آباد ی خطاب کریں گے ۔
چوہدری نعیم بنارس ،چوہدری اسامہ بنارس کی خالہ محترمہ کو گاؤں آراضی خاص میں سپرد خاک کر دیا گیا
Aunty of Ch Naeem Banaras passed away in Arazi Khaas
انجمن تاجراں مین بازار کلر سیداں کے صدر چوہدری نعیم بنارس ،چوہدری اسامہ بنارس کی خالہ محترمہ کو گاؤں آراضی خاص میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی ، ہارون کمال ہاشمی ،وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ ،چیر مین محمد نوید بھٹی،راجہ ظفر محمود ،حاجی اخلاق حسین ،حاجی محمد ریاست ،شیخ محمد اکرم ،جنید بھٹی ،یاسر بشیر راجہ ،چوہدری توقیر اسلم ،راجہ محمد اسحاق،آفتاب جنجوعہ ، شیخ حسن ریاض ،عابد زاہدی، عاطف اعجاز، صوفی ضابر او ر دیگر نے شرکت کی۔