Kallar Syedan ; Police case registered against Talib Hussain of Mator for selling rented car
کلر سیداں پولیس نے دو ماہ کے عرصہ کیلئے رینٹ پر لی گئی گاڑی کو کسی اور کے ہاتھ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج
کلر سیداں پولیس نے دو ماہ کے عرصہ کیلئے رینٹ پر لی گئی گاڑی کو کسی اور کے ہاتھ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تضارب حسین اعوان سکنہ لوجی جسیال نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں ڈرائیوری کرتا ہوں اور بڑی مشکل سے بچوں کا پیٹ کاٹ کر اور کمیٹیاں ڈال کر 26 لاکھ پچیس ہزار روپے کے عوض بنک سے گاڑی خریدی تھی جسے بطور رینٹ چلاتا تھا۔17 اکتوبر کو طالب حسین سکنہ مٹور میرے پاس آیا اور کہا کہ مجھے دو ماہ کیلئے 75 ہزار روپے ماہوار پر اپنی گاڑی بطور رینٹ دے دوجس پر میں نے اس پر اعتماد کرتے ہوئے گاڑی اس کے حوالے کر دی۔ایک ماہ بعد رابطہ کیا تو اس کے دونوں نمبرز بند ملے۔میں پریشانی کے عالم میں اس کے گھر چلا گیا مگر وہ گھر پر بھی مجھے نہ ملا۔کافی دن تلاش کے بعد میں نے مسمی طالب کے ایک ساتھی جس کا نام معلوم نہ ہے نے بتایا کہ طالب حسین ضلع سانگھڑ میں گاڑی فروخت کرنے گیا ہوا ہے۔
Kallar Syedan ; Police case has been registered against Talib Hussain of Mator for selling rented car which he rented from Tazarab Hussain of village Looni Jasyal.
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری
Kallar Syedan Bar elections schedule announced
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری۔ آج صبح دس بجے امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کر دی جائے گی جبکہ اسی روز شام سہ پہر دو بجے تک کاغذات واپس لئے جا سکیں گے۔05 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ الیکشن 12 جنوری کو منعقد ہوں گے۔
محمداسد علی کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد
Drugs found by police from M Asad Ali
کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم محمداسد علی کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔