DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Indus Premier league cricket tournament held under Indus collages

انڈس کالج کے زیر اہتمام آئی پی ایل (انڈس پریمیئر لیگ) ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

انڈس کالج کے زیر اہتمام آئی پی ایل (انڈس پریمیئر لیگ) ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کہوٹہ بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کے مابین کرکٹ کا مقابلہ کروایا گیا اس موقع پر انڈس کالج کے پرنسپل محمد عاصف غوری، ملک عنایت، حسن ظہیر راجا، عدنان و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈس پریمیئر لیگ ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے آج کے دور میں طالبعلموں کا جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہونے کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں انتہائی اہم ہیں نوجوان اگر جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوں گیتوہی وہ اپنا اور اپنے ملک کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں نوجوانوں کا رجحان غیر مثبت سرگرمیوں سے ہٹانے کے لیے ایسے ایونٹ انتہائی ضروری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سکولوں کی انٹری فیس فری رکھی گی ہے جبکہ پہلا انعام دس ہراز اور ٹرافی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو سات ہزارنقد اور ٹرافی پیش کی گی اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئرمین ملک غلام مرتضی تھے انہوں نے اس موقع پر انڈس کالج کو غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کرانے پر اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں کو مبارکباد اور زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

Kahuta; Indus college organised Indus Premier league cricket tournament in which all the government and private schools participated.

Guest of honour at the event was Raja Zahoor Akbar and the winning team was awarded with 10,000 Rps and a trophy.

راجہ محمد صدیق سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد علی کی ملاقات

Raja M Saddique met with Ch Sajid Ali 

راجہ محمد صدیق سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد علی کی ملاقات ۔ آزاد ریاست جموں کشمیر میں وزیر بحالیات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری ساجد علی نے آزا د ریاست جموں کشمیر وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق سے سیکرٹریٹ مظفر آباد کشمیر میں ملاقات کی اور ان کو آزاد ریاست جموں کشمیر میں وزیر بحالیات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی ۔ وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے معروف سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری ساجد علی اور ان کے صاحبزادے چوہدری عثمان علی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے انہوں نے گذشتہ روز بھارت کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ میں شہید ہونے والی خاتون کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے وار آوارہ گردی کرنے والے 7نوجوانوں کو پکر لیا

Seven arrested by police over alcohol drink party at new year

کہوٹہ اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے گزشتہ رات نیو ایئر نائیٹ کے موقع پر شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے وار آوارہ گردی کرنے والے 7نوجوانوں کو پکر لیا گرفتار ہونے والوں میں محمد عمر ،خیام ریبان امجد ،ارسلان،وسیم ،احسان محمود و دیگر شامل ہیں عوامی شکایات اور نیو ایئر نائیٹ منانے کے موقع پر آتش بازی کرنے شراب نوشی اور فحاشی پھیلانے کی وجہ سے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور سردار ذوالفقار نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور خود بھی پوری رات شہرکا گشت کرتے وہے شہریوں نے اے ایس پی سعود خان اور ایس ایچ او کہوٹہ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔


Above, The arrested young men for alcohol drinking new year party

 

Show More

Related Articles

Back to top button